November 18, 2026

قائدآباد(راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے بارشوں کےبعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے تحصیل قائد آباد

IMG-20250725-WA0199

قائدآباد(راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے بارشوں کےبعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے تحصیل قائد آباد بازار اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ سی ای او ایم سی قائد آباد و دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے قائد آباد بازار کی صفائی اور بارش کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے نکاسی آب اور صفائی کے انتظامات پر زور دیا ۔ انہوں ہدایت کی کہ نکاسی آب اور صفائی کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے تمام ایریاز کو کلین سویپ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نےاُترا، شمار ودیگرعلاقوں کابھی وزٹ کیااور کہاکہ بارش کے دروان تمام مشینری فیلڈ میں موجود ہونی چاہیے بارش کے بعد فورا نکاسی آب کو یقینی بنائیں اور ایریاز کی مکمل صفائی کی جائے۔ انہوں نےکہاکہ مون سون سیزن میں نکاسی آب اور صفائی کے حوالے سے وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف تمام تر اقدامات کی نگرانی خود کررہی ہے اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ہڈالی سیم پلی کا جائزہ لیا ۔اس کے علاوہ سیم نالہ سرفراز کالونی نزد پاک کویت ملز کی زیر تعمیر پلی ودیگر جاری ڈویلپمنٹ کے کاموں کا جائزہ لیا پبلک ہیلتھ اور ہائی وے کے افسران نے بریف کیا ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور پُلیوں اور دیگر کاموں کی تعمیر میں استعمال مٹریل کے معیار اور کوالٹی کا خاص رکھاجائے بارشوں کی صورتحال کے پیش نظر نالوں کی صفائی کے احکامات جاری کیے۔