خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) فخر خوشاب ،ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) فخر خوشاب ،ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ہردلعزیز نوجوان قانودان ملک امجد رضا گجر کے اعزاز میں پیرس/فرانس میں خصوصی نشستوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ،اس حوالے سے ملک امجد رضا گجر ایڈووکیٹ کےفرانس کے دورے کے دوران پاکستان فرانس/یورپ بزنس فورم کے صدر چوہدری اسلم گجر اور میڈیا ایڈوائزر سیٹھ محبوب سلطان سمیت دیگر تمام ممبران کی طرف ایک پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں دیگر مختلف طبقہ ہاءے فکر کی نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا۔ ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے صدر پاکستان فرانس /یورپ بزنس فورم اور میڈیا ایڈوائزر سمیت دیگر جملہ اراکین کا اس عزت افزائ پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجدرضا گجر ، فخر تھل جسٹس (ر) جناب کاظم علی ملک کے صاحبزادے ہیں جبکہ پاکستان فرانس/یورپ بزنس فورم کے میڈیا ایڈوائزر سیٹھ محبوب سلطان کا تعلق بھی ضلع خوشاب کی تحصیل نورپورتھل سے ہے، وہ نامور سماجی شخصیت، صدرنورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمرسلطان کے چھوٹے بھائ ہیں۔