پاکستان ہاوس نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)ایکس چیئرمین یونین کونسل کھاٹواں سردار اختر حسین خان بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی
پاکستان ہاوس نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)ایکس چیئرمین یونین کونسل کھاٹواں سردار اختر حسین خان بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھورکے کو آرڈینیٹر ملک وقاص احمد بگھور بے لوث عوامی خدمت کے لیے مثالی کردار ادا کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاوس نورپورتھل پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان اور نمبردار نورپور تھل ملک اسد عباس بگھور بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ سردار اختر حسین خان بلوچ نے کہا کہ کوآرڈینیٹر ملک وقاص احمد بگھور اپنے لیڈر ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے عوام دوست ویژن کے تحت اجتماعی عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ تھل میں انفراسٹریکچر کی بہتری سمیت دیگر سماجی فلاح و بہبود کی متعدد سکیمیں انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی بہترین عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر ملک وقاص احمد بگھور ، ایکس چیئرمین سردار اختر حسین خان بلوچ ،صدر نور پورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان اور نمبردار نورپورتھل ملک اسد عباس بگھور نے علاقائی تعمیر و ترقی کے حوالے سے مختلف امور پر بھی تبادلہ ء خیال کیا ۔