November 18, 2026

سکھر(بیوروچیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )سائبر کرائم سرکل سکھر کی کاروائی، مبینہ طور پر موبائل فون کے ایم آئی ای

20250725_063745

سکھر(بیوروچیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )سائبر کرائم سرکل سکھر کی کاروائی، مبینہ طور پر موبائل فون کے ایم آئی ای نمبر میں ٹیمپرنگ، غیرقانونی ان لاکنگ اور سافٹ ویئر کے ذریعے پاس ورڈ بائی پاس کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ایف آئی اے ذرائع کیمطابق تحقیقات کے دوران شفقت اللہ قاضی نامی ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، بعد ازاں ملزم کی نشاندہی پر پنو عاقل ضلع سکھر کی موبائل مارکیٹ میں چھاپہ مار کر ملزمان نثار احمد ولد گلزار احمد، رہائشی پنو عاقل، اویس احمد ولد عبدالرؤف، محمد ارسلان ولد محمد اسلم مغل کو گرفتار کیا گیا، زونل ڈائریکٹر PTA سکھر کی تحریری شکایت پر ملزمان کیخلاف پیکا ایکٹ اور پی ٹی اے ری آرگنائزیشن ایکٹ 1996 سمیت دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی سرگرمیوں سے متعلق اہم شواہد برآمد ہوئے ھیں