خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) جماعت اسلامی ضلع خوشاب نےحافظ نعیم الرحمٰن امیرجماعت اسلامی پاکستان کی ہدایت پر فلسطینیوں اور دیگر اسلامی ممالک کے اسیران کے حق میں ر یلی کا انعقادکیا ۔ اس موقع پر مقررین نے ریلی کے انعقاد کے مقاصد پر تفصیلا” روشنی ڈالی اور

امت مسلمہ کو مسلہ فلسطین سمیت دیگر مسلم ممالک کے مسائل کےحل کےلیے اپنا بھرپورکردار ادا کرنے کی ضرورت پر زوردیاگیا۔یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ ملک سے مہنگائ کے خاتمے کےلیے موثر اقدامات کئے جائیں۔ اس موقع پر امیرجماعت اسلامی ضلع خوشاب ایڈووکیٹ محمدوارث جسرہ ،
ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالوہاب، نائب امراء حافظ فداءالرحمٰن،چوہدری عبدالروف،
چوہدری ناصرندیم گجر، ڈاکٹرضیاءاللہ، حاجی احمد حسین، ملک تنظیرالحسن اعوان،
انجمن تاجران کےرانا سلیم الرحمٰن، معتمد اسلامی جمعیت طلبہ سرگودھا ڈویژن رانا سعید الرحمٰن نے بھی اظہار خیال کیا۔ ۔۔