ٹوبہ ٹیک سنگھ کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ۔ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خوشی محمد جٹ ، کاروباری شخصیت چوہدری عبد الجبار گریوال جٹ ایڈوکیٹ اور چوہدری غلام فرید جٹ کی
ٹوبہ ٹیک سنگھ کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ۔ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خوشی محمد جٹ ، کاروباری شخصیت چوہدری عبد الجبار گریوال جٹ ایڈوکیٹ اور چوہدری غلام فرید جٹ کی جانب سے کے بی فارم پر سالانہ محفل ذکر شہدائے کربلا کا انعقاد کیا گیا ۔ محفل میں شہر اور گردونواح سے نامور نعت خواں حضرات اور جید علمائے کرام سمیت سیاسی ، سماجی ، علمی ، ادبی ، صحافتی شخصیات سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت اختیار کی ۔ نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ درود و نعت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شان امام حسینؑ میں منقبت بھی پیش کی ۔ محفل سے خطاب کے دوران علمائے کرام نے شہدائے کربلا پر کی جانے والی سختیوں ، مظالم اور ان کی قربانیوں پر مفصل روشنی ڈالی ۔ محفل کے اختتام پر لنگر حسینی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔