سکھر( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ پیسے دے کر میرے اور سکھر شہر کے خلاف سازشیں کررہے ہیں لیکن ہمیں ان کی پرواہ نہیں گذشتہ
سکھر( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ پیسے دے کر میرے اور سکھر شہر کے خلاف سازشیں کررہے ہیں لیکن ہمیں ان کی پرواہ نہیں گذشتہ بائیس گھنٹوں کے دوران جاری مسلسل بارش کے باوجود شہر کے 95 فیصد علاقوں سےپانی نکال دیا ہے، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ جنریٹر کی خرابی کے باعث گھنٹہ گھر اور ڈگری کالج میں مسائل آئے،اب متبادل فراہم کردیا ہے، بارش کے آنے والے اسپیل میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔سکھر کے مرکزی علاقے گھنٹہ گھر پر پریس بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اس شہر کو بارشوں سے نہیں شیطان پسند عناصر سے خطرہ ہے جو سوشل میڈیا پر تنقید کررہے ہیں میں ان سے کہتا ہوں کہ اگر ان کی مجھ سے کوئی دشمنی یا عناد ہے تو مجھ سے نکالیں میری دشمنی میں شہر کا بیڑا غرق نہ کریں یہ شہر ہمارا ہے اور ہم یہیں پیدا ہوئے ہیں اور یہیں ہمارے بڑوں کی قبریں ہیں اس شہر سے دشمنی کسی طور اچھی نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ سکھر میں گذشتہ بائیس گھنٹے کے دوران سندھ میں سب سے زیادہ سکھر میں 137 ملی میٹر بارش ہوئی بارش کی وجہ سے کچھ علاقوں میں جنریٹرز کی خرابی کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے جو حل کرلیے ہیں انشاء اللہ اس بار جو اقدامات کیے ہیں آئندہ سال مون سون میں شہر کے کسی علاقے میں پانی کھڑا دکھائی نہیں دے گا ان کا کہنا تھا کہ ستر سالہ تاریخ میں پرانہ سکھر کے علاقے میں پہلی بار بہتر انتظامات کی وجہ وے پانی کھڑا نہیں ہوا اور اس وقت پرانہ سکھر میں کہیں بھی ایک انچ پانی نہیں کھڑا ہے ان کا کہنا تھا کہ سکھر شہر کے 57 ڈسپوزل اسٹیشنز پر متبادل مشینری رکھ دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اس کو فوری استعمال میں لایا جائے ان کا کہنا تھا کہ سکھر شہر کے مرکزی علاقے گھنٹہ گھر چوک کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے بیس ستمبر سے کام شروع ہوگا اگر مون سون کے دوران اس مسئلے کو چھیڑتے تو دیگر علاقوں میں مسائل پیدا ہوجاتے ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے لیے مختص دو ارب روپے کی رقم میں سے ایک ارب اسی کروڑ روپے ریلیز نہیں ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ شیطان پسند عناصر مجھے ضرور فیل کریں لیکن اس شہراور اس کے سات لاکھ سے زائد لوگوں کو فیل نہ کریں میری تاجروں اور شہریوں سے بھی گذارش ہے کہ وہ ایسے عناصر کے بہکاوے میں نہ آئیں بلکہ شہر کی بہتری اور مفاد کے لیے ہمارا ساتھ دیں اور ان شر پسند عناصر پر نظر رکھیں۔
**