ساہیوال تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود 89/6R نور ٹاؤن میں منشیات فروشوں کی بھرمار
ساہیوال تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود 89/6R نور ٹاؤن میں منشیات فروشوں کی بھرمار
عوام الناس کی ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد اور ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن سے منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ
میرا صحافت سے تعلق صرف اتنا کے کوئی فرعون میرے شہر کا سلطان نہ بنے
ساہیوال )سے تفصیلات کے مطابق تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود 89/6R کے علاقہ میں منشیات فروشوں کی بھرمار روزانہ کی بنیاد پر منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ عروج پر بد نام زمانہ منشیات فروشوں کے چیلے سولا مسلی کی زیر قیادت منشیات فروشی زورو شور سے جاری ہے اگر بات کی جائے نور ٹاؤن میں موجود منشیات فروشوں کے چیلے سولا مسلی کی تو سولا مسلی کا کھلے عام دعویٰ کے میری تھانہ فرید ٹاؤن میں سب کے ساتھ اوکے کی رپورٹ ہے اور کچھ صحافیوں کے ساتھ بھی نظام ٹھیک ہے میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے لیے ایندھن آئس چرس نور ٹاؤن سے خرید کر فیول پورا کرتے ہیں عوام الناس نے ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد اور ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن سے فوری طور پر منشیات فروشوں کے کارندے سولا مسلی اور دیگر منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے