October 30, 2026

مریدکے شہر میں دودھ زائد ریٹ اور ملاوٹ شدہ فروخت ہونے لگا بچے پیٹ درد سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے محکمہ فوڈ اتھارٹی اور تحصیل انتظامیہ کے پاس دودھ میں کیمیکل اور مخصوص اشیاء کی ملاوٹ جانچنے کیلئے آلات نہ ہونے سے سوال اٹھ گئے شہریوں کا

20240730_170303

مریدکے شہر میں دودھ زائد ریٹ اور ملاوٹ شدہ فروخت ہونے لگا بچے پیٹ درد سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے محکمہ فوڈ اتھارٹی اور تحصیل انتظامیہ کے پاس دودھ میں کیمیکل اور مخصوص اشیاء کی ملاوٹ جانچنے کیلئے آلات نہ ہونے سے سوال اٹھ گئے شہریوں کا وزیراعلیٰ چیف سیکرٹری اور فوڈ اتھارٹی سے نوٹس کا مطالبہ تفصیل کیمطابق شہر بھر میں جی ٹی روڈ سمیت ٹاون مریدکے اقبال پارک داوکے حدوکے گلی محلوں میں دودھ کی دوکان داروں کی من مانیاں جاری دودھ میں کیمیکل اور کسی خاص چیز کی ملاوٹ کر کے سرکاری ریٹ سے زائد دودھ فروخت کرنا معمول بن گیا جبکہ محکمہ فوڈ اتھارٹی کے پاس دودھ میں سوائے پانی کے ہونے کے علاوہ کیمیکل اور مخصوص ملاوٹ شدہ کی جانچ پڑتال کرنے کے آلات نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ملاوٹ شدہ دودھ نے بچے بڑے بوڑھے بیماری میں مبتلا کر دئیے ہیں پیٹ درد کیساتھ مختلف بیماریوں کے پھیلنے کے اثرات ہیں تحصیل انتظامیہ کے پاس بھی سوائے دودھ کی دوکانوں پر چکر لگا کر فوٹو سیشن کے اور کوئی حل نہیں ہے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری فوڈ اتھارٹی سے بگڑتی صورتحال پر فوری نوٹس لیتے کاروائیوں کا مطالبہ کیا ہے