October 30, 2026

میلسی میں ستھرا پنجاب پروگرام میں بہتری نہ آسکی، گنجان آبادیوں میں گندگی کے ڈھیر، تعفن پھیلنے لگا، صفائی عملہ کئی علاقوں سے غائب

Screenshot_2026-10-28_154339.244

میلسی میں ستھرا پنجاب پروگرام میں بہتری نہ آسکی، گنجان آبادیوں میں گندگی کے ڈھیر، تعفن پھیلنے لگا، صفائی عملہ کئی علاقوں سے غائب

میلسی (محمدمختارسولگی) میلسی میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کی صورتحال میں بہتری نہ آسکی، پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ صفائی آپریشن کی مؤثر نگرانی کے لیے میونسپل کمیٹی کا عملہ بھی فیلڈ میں متحرک ہوگا اور صفائی کے عمل کو یقینی بنائے گا، تاہم نگرانی کے اس نظام کے باوجود ماتحت عملہ فیلڈ ورک کے لیے متحرک نظر نہیں آرہا جس کے باعث شہر کی گنجان آبادیوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگنے سے تعفن پھیل رہا ہے ذرائع کے مطابق صفائی عملہ بیرونی سڑکوں اور مخصوص علاقوں میں صفائی کرکے اعلیٰ حکام کو سب اچھا ہے کی رپورٹ جمع کروا رہا ہے جبکہ اندرون شہر کی متعدد آبادیوں میں صفائی کا نظام بدستور متاثر ہے۔ پلی سناراں، مدینہ ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں صفائی عملہ کئی کئی روز تک غائب رہتا ہے، جس کے باعث کوڑا کرکٹ جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ صرف مخصوص مقامات کی صفائی اور کاغذی رپورٹس سے پروگرام کے مقاصد حاصل نہیں ہوسکتے انہوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے عملے سمیت متعلقہ ذمہ داران کی فیلڈ میں حاضری یقینی بنائی جائے، صفائی آپریشن کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے اور شہر کی تمام آبادیوں میں یکساں صفائی کا نظام بحال کیا جائے