مسلم لیگ (ق) ڈیرہ غازی خان کے نومنتخب عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم.
مسلم لیگ (ق) ڈیرہ غازی خان کے نومنتخب عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم.
نوٹیفکیشن مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین، چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین کی ہدایت پر جاری کیے گئے.
لاہور ( نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) ڈیرہ غازی خان کے نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر فخرِ پاکستان محترم چوہدری شجاعت حسین، مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین اور جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب چوہدری شافع حسین کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ ضلع ڈیرہ غازی خان کے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے گئے۔نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب میں صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی مرکزی کوآرڈینیٹر، سابق وفاقی وزیر سینیٹر محترمہ نیلوفر بختیار، صدر مسلم لیگ پنجاب ملک محمد سمین خان، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب محمد اشرف چوہدری اور سینئر نائب صدر لیبر ونگ پنجاب محمد عرفان خان گنڈا پور پٹھان نے شرکت کی۔ لاہور آفس میں منعقدہ تقریب میں ضلعی صدر آخوند ساجد مجید ایڈووکیٹ، تحصیل صدر چوہدری اظہر مجید، سٹی صدر فرخ حسیب قریشی، ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری اختر مجید، ضلعی نائب صدر ملک محمد سعد، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک محمد عمران، تحصیل جنرل سیکرٹری محمد ذیشان، سٹی جنرل سیکرٹری محمد یوسف خان، سٹی سینئر نائب صدر ڈاکٹر علی جمشید قریشی اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری شکیل احمد مرزا میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر پارٹی قیادت نے نئے عہدیداروں کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ پارٹی کے لیے خلوص نیت اور دل جمعی کے ساتھ دن رات کوشاں رہتے ہوئے پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنائیں گے۔