October 30, 2026

*زمین پھٹی، نہ آسمان گرا، انسانیت لرز اٹھی، یہ انسان ہے یا انسانی شکل میں درندہ۔۔۔*

20240730_170303

*زمین پھٹی، نہ آسمان گرا، انسانیت لرز اٹھی، یہ انسان ہے یا انسانی شکل میں درندہ۔۔۔*

*کوہاٹ: بیٹے کے خواہش مند شقی القلب باپ نے نومولود جڑواں بیٹیوں کو قتل کردیا*

*کوہاٹ میں بیٹے کی خواہش رکھنے والے شقی القلب باپ نے نومولود جڑواں بیٹیوں کو قتل کردیا، دونوں جڑواں بچیاں صرف 35 دن کی تھیں۔*

*پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اسے بیٹیاں پسند نہیں تھیں۔*

*ملزم نے بچیوں کو پانی کے ڈرم میں ڈبو کر قتل کرنے کے بعد انہیں دفنا دیا تھا اور اپنی بیوی کو دھمکی دی تھی کہ کسی کو بتایا تو طلاق دے دوں گا اور قتل کر دوں گا۔*

*پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا اور اس کی نشاندہی اور عدالتی اجازت سے قبر کشائی کی گئی۔*

*پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچیوں کے پھیپھڑوں میں پانی جمع ہو گیا تھا۔*

*ملزم کا تعلق میانوالی سے ہے اور وہ کوہاٹ کے نواحی گاؤں بھورہ گھڑی کے قریب مال مویشی کے نجی فارم میں ملازم ہے۔*