میانوالی(اللہ نوازخان) میانوالی کےعلاقہ کمرمشانی میں واپڈا(فیسکو)ملازم محمدشفیق کام کےدوران بجلی کاکرنٹ لگنے سےجاں بحق۔نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کر دی
میانوالی(اللہ نوازخان) میانوالی کےعلاقہ کمرمشانی میں واپڈا(فیسکو)ملازم محمدشفیق کام کےدوران بجلی کاکرنٹ لگنے سےجاں بحق۔نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 20جولائی کوکمرمشانی میں واپڈاکا محمد شفیق نامی ملازم بجلی کےپول پرچڑھ کرخرابی دورکررہاتھا کہ اچانک بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔کرنٹ لگنے سے اس کی حالت خراب ہو گئی،جس کی وجہ سے اس کوتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عیسےخیل ریفر کر دیا گیا،لیکن وہ جاں بحق ہو گیا۔عوامی حلقوں کی طرف سے ملازم کی حادثاتی ہلاکت پر افسوس کااظہار کیا جا رہا ہےنیز ساتھیوں اور اہل خانہ کے لیے بھی یہ بہت بڑا صدمہ ہے.ان کا تعلق عیسےخیل سے تھا۔مرحوم کی نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی ہے۔