وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مخصوص نشستوں کی حلف برداری کیخلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مخصوص نشستوں کی حلف برداری کیخلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ۔
مخصوص نشستوں پر گورنر ہاؤس میں حلف آئین کی خلاف ورزی ہے، آئین کا آرٹیکل 65 واضح ہے کہ حلف صرف اسمبلی فلور پر ہو سکتا ہے، علی امین گنڈاپور
سپیکر نے حلف لینے سے انکار نہیں کیا، کورم مکمل نہ ہونے پر اجلاس ملتوی ہوا، 24 جولائی کو اجلاس طلب ہے، گورنر ہاؤس میں حلف لینا غیر آئینی عمل ہے، آرٹیکل 255(2) صرف (ناقابلِ عمل/ناممکن) صورتحال پر لاگو ہوتا ہے، علی آمین گنڈاپور
وزیراعلی، اسپیکر صوبائی اسمبلی انکار کرے تو چیف جسٹس کسی کو نامزد کرسکتا ہے، وزیراعلیٰ اور سپیکر نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کی ہے، آج اجلاس طلب تھا، علی امین گنڈاپور
پشاور: رٹ پٹیشن مکمل کرلی، آج چھٹی کے باعث ہائیکورٹ نے وصول نہیں کی، کل ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے، علی امین گنڈاپور