لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان کے زیرِ اہتمام کاسمو پولیٹن کلب میں ایک شام تسنیم کوثر کے اعزاز
ِ
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان کے زیرِ اہتمام کاسمو پولیٹن کلب میں ایک شام تسنیم کوثر کے اعزاز میں منائی گئی۔ تسنیم کوثر ایک معروف ادیبہ اور شاعرہ ہیں۔ تسنیم کوثر پی ایچ ڈی اردو اسکالر بھی ہیں۔ تسنیم کی ادب سے وابستگی جس کو سکول کی بزم ادب نے فروغ دیااور یہ شوق اب تک قائم ہے چار سفر نامے، ایک شاعری اور ایک کتاب افسانوں پر مشتمل شائع ہو چکے ہیں ۔جن میں
کہانی ان دنوں کی، سفرنامہ انڈیا2007،
جہاں رحمت برستی ہے،
سفرنامہ حجاز2010
،مجھے اس دیس جانا ہے.
(سفرنامہ ملائیشیا )2021
،سنہری تکون
(سفر نامہ انڈیا ) 2023
،سرگوشی
(شعری مجموعہ)2012
،چبھن
(افسانوی مجموعہ)2017 شامل ہیں۔
تسنیم کوثر پاکستان اور انڈیا کے بہت سے مؤقر جریدوں میں لکھتی رہی ہیں۔ ان کی چار کتابیں زیر طبع ہیں۔ تیس برس ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے ساتھ کام کیا ،عاصمہ جہانگیر کے ادارے میں پیرالیگلز ٹریننگ کروانے کی ذمہ داری نبھائی اور اسسٹنٹ میڈیا کوآرڈینیٹر بھی رہیں۔ روٹری کلب لاہور شادمان کی ممبر ہیں ،سال2021 ۔2022 میں روٹری کلب کی صدر رہیں۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے پولیو آگاہی مہم کا حصہ ہیں۔روٹری انٹرنیشنل پولیو ایوارڈز بھی حاصل کر چکی ہیں۔ تسنیم کوثر کی لوگوں سے محبت کا یہ عالم تھا پورا ہال بھرا پڑا تھا ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے۔ تقریب کی صدارت معروف ادیبہ مسرت کلانچوی نے کی جبکہ مہمان خصوصی میں ڈاکٹر فضیلت بانو، نذیر قیصر ، رخشندہ نوید ،کامریڈ ضیاء چاولہ، ڈاکٹر فوزیہ تبسم اور سلمان عابد تھے جبکہ اس پروقار تقریب کی نظامت کے فرائض انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جاوید آفتاب نے بطریق احسن سر انجام دیئے۔انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان کے مرکزی صدر کامریڈ تنویر احمد خان نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرنے والوں میں قاضی منشاء، ممتاز راشد لاہور ،ضیاء حسن، آسناتھ کنول، آفتاب خان، عبد الوحید چغتائی، ڈاکٹر عابدہ بتول، مدثر بشیر ، شیخ پرویز عابدہ قیصر، شاہین اشرف، روبینہ راجپوت، مہوش خان، انور عزیز چانڈیو ، روبینہ شاہین، ڈاکٹر زرقاء نسیم غالب، حکیم سلیم اختر اور تسنیم کوثر کی بہو نے بھی خراج تحسین پیش کیا۔ دیگر شرکاء میں انفارمیشن سیکرٹری پنجاب ضماد گریوال ، شعیب مرزا ، ڈپٹی سیکرٹری لاہور مبینہ عصیم، انجمن ترقی پسند مصنفین کی میڈیا سیکرٹری لاہور نبیلہ اکبر، زاہدہ پروین، رخشندہ، نازیہ بٹ، نعیم بٹ اور علی راج کے اسماءے گرامی شامل ہیں۔