November 18, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ہاتف ویلفئیر سوسائٹی کے سال 2025 اور 2026 کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ۔ خاور افتخار گجر صدر منتخب ہو گئے

20250720_073141

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ہاتف ویلفئیر سوسائٹی کے سال 2025 اور 2026 کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ۔ خاور افتخار گجر صدر منتخب ہو گئے 1990 سے قائم دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل مخیر حضرات کے تعاون سے چلنے والا ادارہ ہاتف ویلفئیر سوسائٹی کے سال 2025 اور 2026 کے انتخابات مکمل ۔جس میں چوہدری افتخار گجر صدر جبکہ میاں جاوید اقبال جنرل سیکرٹری ۔حافظ جاوید اقبال فنانس سیکرٹری ۔ اور چوہدری آصف اعجاز انچارج زینب میڈی کئیر بھاری اکثریت سے جیت کر منتخب ہوۓ۔زینب میڈی کئیر میں ڈائیلسز یونٹ ۔ آئ سینٹر ۔ شعبہ گائنی ۔واٹر فلٹریشن پلانٹ ۔ہاتف ایمبولینس سروس ۔ دستکاری سینٹر اور ہاتف قرآن اکیڈمی کے شعبہ جات میں ہارون آباد کے مخیر حضرات کی مدد سے عوام کی خدمت کی جاتی ہے ۔ ہاتف ویلفئیر سوسائٹی کے تمام تر عملہ اور ہارنے والے امیدواروں نے جیتنے والے عہدیداران کو مبارک باد دی اور الیکشن کی شفافیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد انجمن فلاحی اتحاد تنظیم ہارون آباد مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی سجاد خان فیاض رامے رانا فیاض راشد سعدی عدنان چوہدری عادل سلطان حاجی یونس زرگر ڈاکٹر عارف رضا ملک ڈاکٹر ذوالفقار قریشی محمد جمیل اختر چوہدری نواب ظفر علی ناگرا حاجی اصغر سمیت دیگر دوست احباب نے اظہار مسرت کیا ہے