November 18, 2026
IMG-20250721-WA0558

بلوچستان کا کافرستان

وہ شہید بیٹی اپنا پلو سنبھالے اور چادر درست کرتے ہوئے پورے وقار کے ساتھ اپنی مقتل گاہ میں خود چل کر گئی اور اپنے حصے کی گولیوں کا انتظار کرنے لگی وہ ذرا سا بھی نہیں گڑگڑائی کسی کے پاؤں نہیں پکڑے کیونکہ …

وہ جانتی تھی کہ ان کی مردانگی کی تسکین اس کے بےگناہ خون سے کم کسی چیز سے ممکن نہیں
ظلم یہ ہے کہ یہ بلوچستان میں اجتماعی جہالت کا ظلم ہے،نہ پناہ،نہ انسانیت نہ تحفظ
جب اسلام،انسانیت اور انسانی حقوق یہ اجازت دیتے ہیں کہ لڑکی لڑکے کی مرضی پوچھی جائے تو یہ کون ہیں اپنا قانون نافذ کرنے والے
دونوں کو مار دیا گیا۔مگر لڑکی نے ظالم بندوق بردار مردوں کی مردانگی پر کالک پھیرتے ہوئے کہا

سُم اِئنا اجازت اے نمے — (صرف گولی مارنے کی اجازت ہے۔
معلوم نہیں ہمارا ملک کب تک زور آوروں کے یرغمال میں رہے گا۔بس جنگل کا قانون ہے جنگل کا