خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منقعد
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبدالستار خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا، ایکسیئن ایریگیشن، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر خلیل ہاشمی، ایکسیئن ہائی وے ،ایس ڈی او فیسکو خوشاب، ایگزیکٹو انجنیئر لوکل گورنمنٹ اوردیگر محکموں کے افسران اجلاس میں شریک ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا نے ڈویلپمنٹ کے جاری منصوبوں اور ترقیاتی کاموں کے بارے بریفنگ دی ۔صدر اجلاس نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کی جانب سے دی گئی بریفنگ اور کاموں کی کارکردگی جانچنے کے بعد ہدایات جاری کیں اور کہا کہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے جاری کردہ ڈویلپمنٹ کے کاموں کو بروقت مکمل کیا جاءے ۔ انہوں نےمتعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرکے کام جائزہ لیں اور معیار کو چیک کریں۔