اسپیکر بابر سلیم سواتی کا امتحان آن پہنچا ہے
اسپیکر بابر سلیم سواتی کا امتحان آن پہنچا ہے
آج خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر وہ
25 افراد حلف اٹھائیں گے جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حق دار نشستیں زبردستی چھینی ہیں
اسپیکر کے پاس مکمل آئینی اختیار موجود ہے کہ وہ
اس عمل کو روکے اور اہم بات یہ ہے کہ اس اقدام پر
توہینِ عدالت کا کوئی خدشہ بھی نہیں کیونکہ سپریم کورٹ کے
حالیہ نظرثانی کیس میں ایک ایسا سنگین سقم پیدا ہو چکا ہے جس نے آئینی بحران کی بنیاد رکھ دی ہے
نظرثانی بینچ کے دو جج صاحبان
جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے
تاحال فیصلے پر دستخط نہیں کئے
آئینی طور پر اگر بینچ کا کوئی ایک بھی رکن فیصلہ پر دستخط نہ کرے تو “کورٹ آرڈر” کی قانونی حیثیت اختیار نہیں کرتا
ان دونوں معزز جج صاحبان کو بینچ کا حصہ تو رکھا گیا
مگر نہ صرف سماعت سے دور رکھا گیا بلکہ ان کی آئینی رائے کو بھی نظرانداز کیا گیا
ان کے پاس مکمل اختیار ہے کہ وہ اس متنازع فیصلے سے
لاتعلقی اختیار کریں
جب حتمی کورٹ آرڈر وجود ہی نہیں رکھتا تو اس پر عملدرآمد کیونکر ممکن ہے ؟؟؟
تحریک انصاف پہلے ہی سپریم کورٹ سے باضابطہ “کورٹ آرڈر “کی نقل طلب کر چکی ہے مگر وہ تا حال موصول نہیں ہوئی
ایسے میں اگر اسپیکر بابر سواتی آئینی سٹینڈ لیتے ہیں
اور عدالت سے واضح حکم نامہ طلب کرتے ہیں تو
ان افراد کو حلف لینے سے روکا جا سکتا ہے
یہی وہ نکتۂ وقت ہے جہاں وہ تحریک انصاف کے ساتھ روا رکھی جانے والی کھلی زیادتی پر
مزاحمت کرتے ہوئے اپنے آئینی اختیار کے ذریعے سینٹ الیکشن کا رخ موڑ سکتے ہیں
ذرا ملاحظہ کیجئے کہ جس جمعیت علمائے اسلام نے
پورے صوبے سے فقط سات نشستیں جیتی تھیں
اسے نو مخصوص نشستوں کا مفت تحفہ پیش کر دیا گیا ہے
نون لیگ جس کی کل نشستیں بمشکل پانچ تھیں
اسے بھی نو سیٹیں عطا کر دی گئیں
پیپلز پارٹی کی جھولی میں بھی چھ نشستیں ڈال دی گئیں
حتیٰ کہ صرف ایک ایک نشست جیتنے والی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین اور عوامی نیشنل پارٹی کو بھی انعام میں ایک ایک سیٹ مل گئی
لیکن جس جماعت نے 115 میں سے 92 نشستیں جیت کر
خیبرپختونخوا کی نمائندگی کا حق حاصل کیا
اُسے ایک بھی نشست نہیں دی گئی
اُس کے حصے کی بیس مخصوص نشستیں لوٹ کر بانٹ دی گئیں
اگر یہ نشستیں تحریک انصاف کے پاس ہوتیں تو سینٹ کی
گیارہ نشستوں میں صرف ایک جنرل سیٹ اپوزیشن کے حصے میں آتی
اب وقت ہے کہ اسپیکر بابر سواتی تاریخ کے کٹہرے میں
اپنا مقام متعین کریں
ہمارے سامنے عمر سرفراز چیمہ کی مثال موجود ہے
جنہیں جب عمران خان نے پنجاب کا گورنر مقرر کیا تو
انہوں نے فقط ایک ماہ اور سات دن میں اپنے عہدے کی مکمل آئینی طاقت استعمال کرتے ہوئے حکومت کو لگام ڈال دی تھی
اگر اسپیکر اس کھلی آئینی زیادتی کے باوجود
خاموشی اختیار کرتے ہیں اور اپنے اختیارات استعمال نہیں کرتے تو یہ مجرمانہ غفلت تصور کی جائے گی
اگر وہ آئینی طور پر جرعت مندانہ قدم اٹھاتے ہیں تو
تحریک انصاف کو بھرپور لیورج حاصل ہو سکتا ہے
بعد ازاں اگر وہ اپوزیشن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی
حکمت عملی اپنائیں تو موجودہ تعداد کے مطابق بھی
تحریک انصاف آٹھ سے نو نشستیں سینٹ میں حاصل کر سکتی ہے
اور عرفان سلیم و خرم ذیشان جیسے نظریاتی ساتھیوں کو بھی ان کا حق دیا جا سکتا ہے
لیکن اگر اسپیکر بھی گنڈاپور کے ساتھ مل کر اس سازش پر
چشم پوشی کرتے ہوئے پانچ یا چھ سیٹیں اپوزیشن کی جھولی میں ڈال کر سینٹ میں
اپوزیشن کا دو تہائی اکثریت کا خواب پورا کرتے ہیں تو
یہ خیبرپختونخوا کے اس عوام کے ساتھ سنگین غداری کے مترادف ہو گا
جنہوں نے 115 نشستوں میں سے ابتدائی طور پر 97 نشستیں تحریک انصاف کو دیں
جو الیکشن کمیشن کی مہربانی سے گھٹ کر 92 رہ گئی ہیں
ایسی عوامی حمایت آج تک کسی جماعت کو کسی صوبے میں نصیب نہیں ہوئی
اب سینٹ کے الیکشن میں عوامی رائے کو پامال کرنا عوامی رائے کو کچلنے کے مترادف ہو گا
فیصلہ اب اسپیکر کے ہاتھ میں ہے کہ کیا وہ گنڈاپور کے ساتھ کھڑے ہوں گے یا خیبرپختونخوا کی
باشعور
باہمت اور حق پرست عوام کے ساتھ!!