اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید عوامی خدمت کے لیے کوشاں، انہوں نے رات گئے نواحی علاقہ 53 ٹو ایل میں کراؤن فیلئیر کے باعث
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید عوامی خدمت کے لیے کوشاں، انہوں نے رات گئے نواحی علاقہ 53 ٹو ایل میں کراؤن فیلئیر کے باعث سیوریج لائین کی تعمیر و مرمت کے کام کا جائزہ لیا، اس موقع پر لیگی رہنما چوہدری فیاض ظفر اور میونسپل کمیٹی کے افسران و دیگر عملہ بھی موجود تھا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے سیوریج لائن کی تعمیر و مرمت کے لیے اعلیٰ کوالٹی مٹیریل کے استعمال کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے عوامی سہولت کے پیش نظر سیوریج لائن کی تعمیرو مرمت کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید سیوریج لائن کی تعمیر و مرمت سے مقامی آبادی کے نکاسی آب کے مسائل دور ہو جائیں گے، متعلقہ افسران سیوریج لائن کی تعمیر و مرمت کے سلسلہ میں تمام تیکنیکی امور کا خصوصی خیال رکھیں، مفاد عامہ کے لیے عوامی خدمت کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے گا۔