November 17, 2026

سکھر: بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کمیرا مہم اشفاق کلھوسو سکھر سی اپ ڈیٹ کر رھے ھیں جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف سکھر پریس کلب کے باہر احتجاج، عوام کی زندگی اجیرن بن گئی

20250720_161336

سکھر: بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کمیرا مہم اشفاق کلھوسو سکھر سی اپ ڈیٹ کر رھے ھیں جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف سکھر پریس کلب کے باہر احتجاج، عوام کی زندگی اجیرن بن گئی

سکھر (بیورو رپورٹ)ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر بڑھتی ہوئی مہنگائی، پیٹرول، بجلی، گیس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف جماعت اسلامی سکھر کی جانب سے زیر قیادت حزب اللہ جکھڑو کا سکھر پریس کلب کے باہر شدید احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر “چینی مہنگی، آٹا مہنگا، دالیں مہنگی، بجلی مہنگی، گیس مہنگی” جیسے نعرے درج تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ اب ناقابل برداشت حد تک پہنچ چکا ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور عوام بلبلا اٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، دالیں، سبزیاں اور دیگر اشیائے خورونوش سمیت زندگی کی تمام بنیادی ضروریات عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں، جبکہ غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے۔ احتجاجی شرکاء نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکمران طبقہ صرف عیش و عشرت میں مصروف ہے۔مقررین نے کہا کہ وفاقی حکومت صرف دعوے کرتی ہے کہ مہنگائی کم کی جائے گی، لیکن عملاً کوئی اقدامات نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کرے، بصورت دیگر عوامی ردِعمل میں مزید شدت آئے گی۔احتجاج پُرامن رہا تاہم شہریوں کی بڑی تعداد نے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے تاکہ عام آدمی سکھ کا سانس لے سکے۔