November 16, 2026

جوہر آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس سینیٹر ،صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے پاکستان مسلم لیگ ہاؤس جوھر آ باد میں مختلف علاقوں سے

IMG-20250720-WA0061

جوہر آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس سینیٹر ،صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے پاکستان مسلم لیگ ہاؤس جوھر آ باد میں مختلف علاقوں سے آءے ہوءےوفود کے مسائل سنے اور ان کے حل کےلیے متعلقہ ارباب اختیار سے موقع پر ہی رابطہ کیا۔ عوامی وفود نے ان عوام دوست اقدامات پر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ صدر پی ایم ایل این ضلع خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک و قوم کی خدمت کےلیے ہرگز کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی اور ضلع خوشاب کے عوام کےلیے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ ہاوس میں روزانہ کی بنیاد پر عوامی مسائل کے حل کےلیے ہمہ وقت موجودہوتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت کرکے ہمیں دلی خوشی محسوس ہوتی ہے۔