November 16, 2026

چنیوٹ۔ مریضوں کو مفت ادویات فراہم نہ کرنے اور عمومی بدانتظامی کی شکایات پر میڈیکل سپرینٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بھوآنہ ڈاکٹر شگفتہ ظہورکوعہدے سے ہٹادیا گیا۔*

IMG-20250720-WA0048

چنیوٹ۔ مریضوں کو مفت ادویات فراہم نہ کرنے اور عمومی بدانتظامی کی شکایات پر میڈیکل سپرینٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بھوآنہ ڈاکٹر شگفتہ ظہورکوعہدے سے ہٹادیا گیا۔*

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نےگذشتہ روزتحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بھوانہ کا ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد تفصیلی دورہ اور ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ایس ایم یو کی رپورٹ،مریضوں و لواحقین کی جانب سے باہر سے ادویات لینے کی شکایات اور عمومی بدانتظامی کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات درست ثابت ہونے پرایڈیشنل پرنسپل وومن میڈیکل آفیسر ایم ایس ٹی ایچ کیو بھوانہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔ڈپٹی ڈی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صہیب شبیر کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو بھوانہ کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا ہے۔جبکہ ڈاکٹرشگفتہ ظہوربطور ایڈیشنل پرنسپل وومن میڈیکل آفیسرکے عہدے پر کام جاری رکھ سکیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وزیراعلی پنخاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔کارکردگی نہ دکھانے والوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔