پاکستان ہاؤس آدھی کوٹ (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل
پاکستان ہاؤس آدھی کوٹ (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کی کوآرڈینیٹر انجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور نے میڈیا کو خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ
ایم این اے انجیئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کی ہدایات پر ہائی وی حکام نے فوری عمل شروع کر دیا ہے۔بارش سے نورپور پلوآں روڈ کے کناروں سے مٹی بہہ جانے سے بننے والے گڑھوں کو بھرا جا رہا ہے ۔جو کسی بھی حادثے کا باعث بن سکتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔