کنری جماعت اسلامی کی جانب سے بدامنی،مہنگائی اورلوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج نوٹس لینے کامطالبہ..
کنری جماعت اسلامی کی جانب سے بدامنی،مہنگائی اورلوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج نوٹس لینے کامطالبہ..
عمرکوٹ ((رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف))
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پربدامنی،بیروزگاری اورمہنگائی کیخلاف نائب امیر جماعت اسلامی ضلع عمرکوٹ غلام رسول چانڈیو امیر جماعت اسلامی کنری ابو معاذ الخدمت فاونڈیشن ضلع عمرکوٹ کے نوید احمد منصوری قاضی ساون کی قیادت میں پریس کلب کنری کے سامنے احتجاج کیا گیااس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ لوگوں کو اغوا کیا جا رہا ہے اور بھتہ طلب کیا جا رہا ہے۔ اپر سندھ کے علاقوں میں لوگ شام 5 بجے کے بعد گھروں سے نکلنے سے قاصر ہیں۔ موبائل فون ہیکنگ اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث مطلوب افراد آزاد گھوم رہے ہیں۔ ۔مظاہرین نے بدامنی، کرپشن،مہنگائی اور غیر اعلانیہ و علانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔