November 16, 2026

*میونسپل کمیٹی نکاسی آب کرنے میں ناکام۔* *علاقوں کی سیوریج تاحال بند. شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے.*

IMG-20250718-WA0234

*میونسپل کمیٹی نکاسی آب کرنے میں ناکام۔*
*علاقوں کی سیوریج تاحال بند. شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے.*

میلسی( محمدمختارسولگی) حالیہ بارشوں میں میونسپل کمیٹی نکاسی آب کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کئی علاقوں کی سیوریج تاحال بندہے۔ گندے پانی کی مسلسل موجودگی اور تعفن سے شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئےہیں۔ گزشتہ ہفتے سے جاری مون سون بارشوں کےباعث شہری علاقوں کے گنجان آباد محلے شنکرپورہ، محلہ فریدی،محلہ گئوشالہ ،چاہ پنجی والا، محلہ ہری پورہ ،محلہ رسول پورہ سمیت کئی علاقوں سے بارش کاپانی نہیں نکالاگیا ۔ سینٹری انسپکٹر میونسپل کمیٹی ریگولر ورکنگ کی بجائے صرف چند شکایات پر افسران کو فوٹو بھیج کر مطمئن کردیتاہے۔ یاسائیلین کو وسائل نہ ہونیکا کا بہانا بناکر زبان بندی کردی جاتی ہے۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھی شہر میں سیوریج کی صورتحال پر قابوپانے میں ناکام دکھائی دیتےہیں۔ بارش اور سیوریج کےپانی سے متاثرہ شہریوں نے میڈیا کےتوسط سے مطالبہ کیاہے کہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی میلسی وارڈ سطح پر وزٹ کرکے تمام علاقوں کی سیوریج بحال کروائیں اور بارش کےپانی کا نکاسی سسٹم مستقل بنیادوں پر بنایاجائے۔