November 17, 2026

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) حکومت کی ناقص پالیسیوں سے مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ سبزی، اشیاٸے خوردونوش کی

20250716_213231

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) حکومت کی ناقص پالیسیوں سے مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ سبزی، اشیاٸے خوردونوش کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں۔سید نوید شاہ عثمانی
تفصیلات کے مطابق سید نویدِ شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر سنی ڈاکٹر راشد سعدی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام دشمنی پر مبنی ہے موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ بارشوں کے موسم میں سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں پہلے ہی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں لیکن حکمرانوں کے پاس عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں ہے بلکہ حکمرانوں نےڈنگ ٹپاؤ پالیسی اپنا رکھی ہے جبکہ غریب ،متوسط اور سفید پوش طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہو گیا ہے پٹرول اور چینی کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ حکومت کی ناقص پالیسیاں وطن عزیز میں مہنگائی غربت اور بے روزگاری کا سبب بن رہی ہیں۔