آج اسلام آباد پریس کلب کے سامنے دوسرے روز لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ نے اپنے رہنماؤں کی رہائی کے لیے احتجاجی کیمپ لگایا ، جس میں خاص
آج اسلام آباد پریس کلب کے سامنے دوسرے روز لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ نے اپنے رہنماؤں کی رہائی کے لیے احتجاجی کیمپ لگایا ، جس میں خاص طور پر لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ شریک تھے۔ تاہم، اسلام آباد انتظامیہ نے ہمیں خیمہ لگانے کی اجازت نہیں دی۔ اس پابندی کے باوجود، لاپتہ افراد کے خاندانوں اور دیگر مظاہرین نے شدید بارش میں کھلے آسمان تلے اپنا احتجاج جاری رکھا۔ ہماری بزرگ مائیں بارش میں بھی زمین پر بیٹھی رہیں جبکہ ہمارے بھائیوں نے گھنٹوں تک خیمے کو ہاتھوں سے تھامے رکھا تاکہ کچھ سایہ بنایا جا سکے۔
انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے پرامن دھرنے کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن ہم پُرعزم ہیں کہ اپنے رہنماؤں کی رہائی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ آج رات عارضی طور پر دھرنا ختم کرتے ہیں اور ہم کل بھی اسی جگہ صبح 10 بجے دوبارہ جمع ہوں گے۔ یہ جدوجہد جاری رہے گی جب تک ہمارے رہنما رہا نہیں ہوتے۔
#ReleaseBYCleaders