October 30, 2026

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ()میونسپل کمیٹی کی سرکاری دکانوں کی کرایہ پر نیلامی کا عمل تیسرے روز بھی جاری ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) فرخ عتیق خان کی زیر نگرانی رءوف مارکیٹ کی 93 سرکاری دکانوں کی

IMG-20240803-WA0132

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ()میونسپل کمیٹی کی سرکاری دکانوں کی کرایہ پر نیلامی کا عمل تیسرے روز بھی جاری ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) فرخ عتیق خان کی زیر نگرانی رءوف مارکیٹ کی 93 سرکاری دکانوں کی کرایہ کے لئے نیلامی کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو کامران بشیر ڈوگر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سید جمیل حیدر شاہ ،اسسٹنٹ کمشنر سورٹھ مبشر سمیت انجمن تاجران کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق نے کہا کہ رءوف مارکیٹ میں سرکاری دکانوں کی کرایہ پر نیلامی میرٹ پر کی جا رہی ہے کسی قسم کی سفارش سے بالا تر ہو کر دکانوں کی نیلامی کا عمل جاری ہے ۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے عہدیداران نے میرٹ اور شفافیت پر نیلامی کے ذریعے دکانیں کرایہ پر دینے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کا شکریہ ادا کیا ۔