October 30, 2026

*تھانہ ٹبہ سلطانپور کا منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاون 6 منشیات فروش گرفتار 1 کلو ہیروئن۔ 5 کلو چرس۔ 400 لیٹ شراب برامد*

IMG-20240803-WA0131

*تھانہ ٹبہ سلطانپور کا منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاون 6 منشیات فروش گرفتار 1 کلو ہیروئن۔ 5 کلو چرس۔ 400 لیٹ شراب برامد*

میلسی (محمدمختارسولگی)افسران کےحکم پر SHO ٹبہ سلطانپور راشد ندیم جٹ ملک شاہجہان آہیر CID سپیشل برانچ آفیسر ٹبہ سلطانپور اور ان کی ٹیم رانا کاشف SI رائے رنگ الہی SI رضوان چیمہ ASI محمد آصف ASI مختار حسین ASI سعید وڑائچ سیکورٹی آفیسر نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ٹبہ سلطانپور شہر سے اور مختلف گاؤں سے 6 منشیات فروشوں ،مزمل خان ولد عبدلغفور خان قوم پٹھان سکنہ وارڈ نمبر 1 ٹبہ سلطانپور شہر سےچرس 3600 گرام ، اسرار ولد عبدلشکور قوم شیخ قریشی سکنہ 124/WB ٹبہ سلطانپور سےچرس 1640 گرام ، فیاض ولد اللہ بخش قوم نوہل سکنہ 120/WB ٹبہ سلطانپور سے ہیروئن پاوڈر 1020 گرام ، احسان ولد امیر بخش قوم سید سکنہ 166/WB چوک میتلا سے شراب لاہہن معہ چالو بھٹی 340 لیٹر،محمد حسنین ولد محمد اشرف قوم بھٹار سکنہ وارڈ نمبر 8 ٹبہ سلطانپور سےشراب 40 لیٹر،عنصر ولد صدیق قوم تھہیم سکنہ سکندر آباد ٹبہ سلطانپور سے شراب 20 لیٹر برآمد کرلی۔ملزمان کے خلاف قانونی کاروائ کر کے ملزمان کو جیل بھیج دیا اور مزید منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ نوجوان نسل اس موضی مرض سے چھٹکارا حاصل کر سکے۔ راشد ندیم جٹ SHO ٹبہ سلطانپور منشیات فروشوں اور چوروں ڈاکووں کے لیے بہت سخت رویہ رکھتے ہیں اپنی تعنیاتی کے دوران اپنے علاقے کو ان جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے اپنے علاقے کو صاف رکھتے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں بے حد مقبول ہیں.