November 17, 2026

🥀 _*دجال اسکی شخصیت اور اسکا خاتمہ*_ 🥀

IMG-20250626-WA0198(4)

🥀 _*دجال اسکی شخصیت اور اسکا خاتمہ*_ 🥀

دجال یہودیوں کی نسل سے ہوگا جس کا قد ٹھگنا ہوگا دونوں پاؤں ٹیڑھے ہوں گے جسم پر بالوں کی بھر مار ہوگی رنگ سرخ یا گندمی ہو گا سر کے بال حبشیوں کی طرح ہوں گے ناک چونچ کی طرح ہوگی بائیں آنکھ سے کانا ہوگا دائیں آنکھ میں انگور کے بقدر ناخنہ ہوگا اس کے ماتھے پر *(ک ا ف ر)* لکھا ہوگا جسے ہر مسلمان بآسانی پڑھ سکے گا اس کی آنکھ سوئی ہوئی ہوگی مگر دل جاگتا رہے گا شروع میں وہ ایمان واصلاح کا دعویٰ لے کر اٹھے گا لیکن جیسے ہی تھوڑے بہت متبعین میسر ہوں گے جن میں اصفہان ایران کے شہر کے 70ہزار یہودی ہونگے وہ نبوت اور پھر خدائی کا دعویٰ کرںے گا اس کی سواری بھی اتنی بڑی ہو گی کہ اسکے دونوں کانوں کا درمیانی فاصلہ ہی چالیس گز کا ہو گا ایک قدم تاحد نگاہ مسافت کو طے کرلے گا دجال پکا جھوٹا اور اعلٰی درجہ کا شعبدے باز ہوگا اس کے پاس غلوں کے ڈھیر اور پانی کی نہریں ہوں گی زمین میں مدفون تمام خزانے باہر نکل کر شہد کی مکھیوں کی مانند اس کے ساتھ ہولیں گے جو قبیلہ اس کی خدائی پر ایمان لائے گا دجال اس پر بارش برسائے گا جس کی وجہ سے کھانے پینے کی چیزیں ابل پڑیں گے اور درختوں پر پھل آجائیں گے کچھ لوگوں سے آکر کہے گا کہ اگر میں تمہارے ماؤں اور باپوں کو زندہ کر دوں تو تم کیا میری خدائی کا اقرار کرو گے؟
لوگ اثبات میں جواب دیں گے اب دجال کے شیطان ان لوگوں کے ماؤں اور باپوں کی شکل لے کر نمودار ہوں گے نتیجتاً بہت سے افراد ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے اس کی رفتار آندھیوں سے زیادہ تیز اور بادلوں کی طرح رواں ہو گی وہ کرشموں اور شعبدہ بازیوں کو لے کر دنیا کے ہر ہر چپہ کو روندے گا تمام دشمنانِ اسلام اور دنیا بھر کے یہودی امت مسلمہ کے بغض میں اس کی پشت پناہی کر رہے ہوں گے وہ مکہ معظمہ میں گھسنا چاہے گا مگر فرشتوں کی پہرہ داری کی وجہ سے ادھر گھس نہ پائے گا اس لیے نامراد وذلیل ہو کر واپس مدینہ منورہ کا رخ کرے گا اس وقت مدینہ منورہ کے سات دروازںے ہوں گے اور ہر دروازںے پر فرشتوں کا پہرا ہوگا لہذا یہاں پر بھی منہ کی کھانی پڑںے گی انہی دنوں مدینہ منورہ میں تین مرتبہ زلزلہ آئے گا جس سے گھبرا کر بہت سارے بے دین شہر سے نکل کر بھاگ نکلیں گے باہر نکلتے ہیں دجال انہیں لقمۂ تر کی طرح نگل لے گا آخر ایک بزرگ اس سے بحث و مناظرہ کے لئے نکلیں گے اور خاص اس کے لشکر میں پہنچ کر اس کی بابت دریافت کریں گے لوگوں کو اس کی باتیں شاق گزریں گی لہذا اس کے قتل کا فیصلہ کریں گے مگر چند افراد آڑے آکر یہ کہہ کر روک دیں گے کہ ہمارے خدا دجال *(نعوذ بااللہ)* کی اجازت کے بغیر اس کو قتل نہیں کیا جاسکتا ہے چنانچہ اس بزرگ کو دجال کے دربار میں حاضر کیا جائے گا جہاں پہنچ کر یہ بزرگ چلا اٹھے گا میں نے پہچان لیا کہ تو ہی دجال ملعون ہے اور رسول اللّٰهﷺ نے ہمیں تیرے ہی خروج کی خبر دی تھی دجال اس خبر کو سنتے ہی آپے سے باہر ہو جائے گا اور اس کو قتل کرنے کا فیصلہ کرے گا درباری فوراً اس بزرگ کے دو ٹکڑںے کر دیں گے دجال اپنے حواریوں سے کہے گا کہ اب اگر میں اس کو دوبارہ زندہ کر دوں تو کیا تم کو میری خدائی کا پختہ یقین ہو جائے گا یہ دجالی گروپ کہے گا کہ ہم تو پہلے ہی سے آپ کو خدا مانتے ہوئے آرہے ہیں البتہ اس معجزہ سے ہمارے یقین میں اور اضافہ ہو جائے گا دجال اس بزرگ کے دونوں ٹکڑوں کو اکٹھا کر کے زندہ کرنے کی کوشش کرے گا ادھر وہ بزرگ بوجہ حکمِ اِلٰہی کھڑے ہو جائیں گے اور کہیں گے اب تو مجھے اور زیادہ یقین آ گیا ہے کہ تو ہی دجال ملعون ہے وہ جھنجھلا کر دوبارہ انہیں ذبح کرنا چاہے گا لیکن اب اسکی قوت سلب کر لی جائے گی دجال شرمندہ ہوکر انہیں اپنی جہنم میں جھونک دے گا لیکن یہ آگ ان کے لئے ٹھنڈی اور گلزار بن جائے گی اس کے بعد وہ شام کا رخ کرںے گا لیکن اس کے دمشق پہنچنے سے پہلے ہی حضرت امام مہدی علیہ السلام وہاں آچکے ہوں گے دجال دنیا میں صرف چالیس دن رہے گا ایک دن ایک سال دوسرا دن ایک مہینہ اور تیسرا دن ایک ہفتہ کے برابر ہوگا بقیہ معمول کے مطابق ہوں گے حضرت امام مہدی علیہ السلام دمشق پہنچتے ہی زور وشور سے جنگ کی تیاری شروع کردیں گے لیکن صورتِ حال بظاہر دجال کے حق میں ہوگی کیونکہ وہ اپنے مادی و افرادی طاقت کے بل پر پوری دنیا میں اپنی دھاک بٹھا چکا ہو گا اس لیے عسکری طاقت کے اعتبار سے تو اس کی شکست بظاہر مشکل نظر آ رہںی ہو گی مگر اللّٰه کی تائید اور نصرت کا سب کو یقین ہوگا حضرت امام مہدی علیہ السلام اور تمام مسلمان اسی امید کے ساتھ دمشق میں دجال کے ساتھ جنگ کی تیاریوں میں ہوں گے تمام مسلمان نمازوں کی ادائیگی دمشق کی قدیم شہرہ آفاق مسجد جامع اموی میں ادا کرتے ہوں گے ملی شیرازہ لشکر کی ترتیب اور یہودیوں کے خلاف صف بندی کو منظم کرنے کے ساتھ ساتھ حضرت امام مہدی علیہ السَّلام دمشق میں اس کو اپنی فوجی سرگرمیوں کا مرکز بنائیں گے اور اس وقت یہی مقام ان کا ہیڈ کواٹر ہوگا حضرت امام مہدی علیہ السلام ایک دن نماز پڑھانے کے لیے مصلے کی طرف بڑھیں گے تو عین اسی وقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول ہوگا نماز سے فارغ ہو کر لوگ دجال کے مقابلے کے لیے نکلیں گے دجال حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھ کر ایسا گُھلنے لگے گا جیسے نمک پانی میں گھل جاتا ہے پھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام آگے بڑھ کر اس کو قتل کر دیں گے اور حالت یہ ہوگی کہ شجر و ہجر آواز لگائیں گے کہ اے روح اللّٰه میرے پیچھے یہودی چھپا ہوا ہے چنانچہ وہ دجال کے چیلوں میں سے کسی کو بھی زندہ نہ چھوڑیں گے پھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام صلیب کو توڑیں گے یعنی صلیب پرستی ختم کریں گے خنزیر کو قتل کر کے جنگ کا خاتمہ کریں گے اور اس کے بعد مال ودولت کی ایسی فراوانی ہوگی کہ اسے کوئی قبول نہ کرے گا اور لوگ ایسے دین دار ہںو جائیں گے کہ ان کے نزدیک ایک سجدہ دنیا و مافیہا سے بہتر ہوگا
*(مسلم، ابن ماجہ، ابوداود، ترمذی، طبرانی، حاکم، احمد)*
اللّٰه تعالٰى تمام مسلمانوں کا ایمان سلامت رکھے آمین ثم آمین یارب العالمین🤲🏼