راولپنڈی (راجہ نورالہی عاطف سے) راولپنڈی کے نامور سینیئر صحافی راجہ پرویز اقبال بطور ببیوروچیف پنجاب نیوز راولپنڈی مقرر
راولپنڈی (راجہ نورالہی عاطف سے) راولپنڈی کے نامور سینیئر صحافی راجہ پرویز اقبال بطور ببیوروچیف پنجاب نیوز راولپنڈی مقرر ، عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ پنجاب نیوز کے سی ای او عثمان علی بھٹی نے راولپنڈی کے سینیئر جرنلسٹ راجہ پرویز اقبال کو بطور بیوروچیف پنجاب نیوز راولپنڈی مقرر کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ راجہ پرویز اقبال کا شمار راولپنڈی کے سینیئر صحافیوں میں ہوتا ہے ۔ آپ طویل عرصہ سے شعبہ ء صحافت کے ساتھ وابستہ ہیں۔ متعدد صحافتی اداروں کے لیے بھرپور خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ اپنی ہردلعزیز اور پروقار شخصیت کی وجہ سے اپنے علاقہ میں بہت نامور ہیں اور نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ صحافتی حلقوں کی طرف سے راجہ پرویز اقبال کی بطور بیوروچیف پنجاب نیوز راولپنڈی تعیناتی کا دلی خیر مقدم کیا جا رہا ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کے لیے حسب سابق اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔