بھکر(راجہ نورالہی عاطف سے)صوبہ پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں کےاساتذہ کرام کے درمیان ہونے والے سپورٹس گالا میں ضلعی ،صوبائی اور ڈویژنل سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرے
بھکر(راجہ نورالہی عاطف سے)صوبہ پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں کےاساتذہ کرام کے درمیان ہونے والے سپورٹس گالا میں ضلعی ،صوبائی اور ڈویژنل سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرے کرنے والے خواتین اور مرد اساتذہ میں تعریفی اسناد ،میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کرنے کی تقریب ڈی ای او زنانہ آفس میں منعقد ہوئی ۔جس میں سی ای او ایجوکیشن شازیہ توصیف نے ڈی ای او ایلمنٹری فیمیل نگہت جمیل اور ڈی ای او ایلمنٹری اختر حسین سندیلہ کے ہمراہ سپورٹس گالا کے دوران کھیلوں کے مختلف مقابلہ جات میں اول دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے۔ گورنمنٹ ایلمنٹری سکول گدائی کے عبدالرحمان ، پرائمری سکول بستی کھوکھر کے غضنفر علی رضا اور ایلمنٹری سکول چاہ چمنی کے احمد عمران نے گولڈ میڈل جبکہ گدائی کے وقاض الحسن ، ڈیرہ ظفر اللہ خان کی یاسمین شبنم ، ڈیرہ چوہدری غلام رسول کی ناصرہ پروین اور ماڈل ہائی سکول کے کوکب جہان نے چاندی جبکہ جھوک مہر شاہ کے یاسر شبیر نے برونز میڈل تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات وصول کیئے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھکر رانا شاہد اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھکر فریحہ امیر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ سی ای او ایجوکیشن بھکر شازیہ توصیف کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں پیشہ ورانہ سرگرمیوں سے ہٹ کے اساتذہ کرام کے درمیان کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد اساتذہ کرام کے لیئے صحت مندانہ سرگرمی ثابت ہوا۔ شعبہ ء تعلیم کے لیئے حکومتی اقدامات مثالی ہیں اُن کا کہنا تھا کہ اساتذہ کرام کو عزت اور احترام دینا ہر سلجھے ہوئے معاشرہ کا فرض ہے ۔محنتی اساتذہ کو ہر جگہ پر بھرپور احترام دینا ہمارا فرض ہے اساتذہ کو بھی چاہیے کہ وہ قوم کے مستقبل کی تعمیر وتربیت کے لیئے اپنی تمام تر صلاحیتں بروکار لائیں ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ای او ایلمنٹری نگہت جمیل کا کہنا تھا کہ تعلیمی شعبہ کی طرح سپورٹس میں بھی ضلع کی خواتین اساتذہ نے بھرپور حصہ لے کر یہ ثابت کیا کہ ضلع بھکر کی خواتین بھرپور صلاحیتوں کی حامل ہیں اور ہر شعبہ میں پوری مضبوطی سے اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔