November 17, 2026

سکھر(شسکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے ساتھ کمیرا میں اشفاق کھوسو) سندھ بائی کورٹ بئنچ میں لیبر کالونی فلیٹس پر غیرقانونی قبضے ختم کرانے

20250716_132702

سکھر(شسکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے ساتھ کمیرا میں اشفاق کھوسو) سندھ بائی کورٹ بئنچ میں لیبر کالونی فلیٹس پر غیرقانونی قبضے ختم کرانے کیلئے دائر پر سماعت ہوئی، عدالت کے طلب کرنے پر ڈی سی سکھر کے نمائندے کے طور اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر وسیم احمد مہر، ڈائریکٹر ورکرز ویلفیئر بورڈ زاھد ھکڑو اور دیگر سرکاری افسران پیش ہوئے، جسٹس محمد سليم جيسر اور جسٹس ریاضت علی ساھڑ پر مشتمل ڈویژن بئنچ کے روبرو درخواستگذار محمد شہزاد کے وکیل واجد علی شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فیکٹریوں میں مشقت کرنے والے مزدوروں کی رہائش کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے بنائے گئے 1024 لیبر کالونی فلیٹس مین سے اکثر فلیٹس پر غیرقانونی قبضے کیئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے مزدور پریشان ہیں، 443 فلیٹس پر کیئے گئے قبضے ختم کروا کر کارخانوں و فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو الاٹ کیئے جائیں، اس کے علاوہ لیبر کالونی فلیٹس میں قانونی طور پر رہنے والے الاٹیز کو بجلی اور گئس کی فراہمی منقطع کی گئی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ بجلی اور گئس کی سپلائی بحال کروائی جائے، اس دوران ڈی سی سکھر کے نمائندے نے فلیٹس کیئے گئے قبضے ختم کرانے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی، جس پر درخواستگذار کے وکیل نے اعتراض کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ درست نہیں، عدالت نے درخواستگذار کے وکیل کو ساری اعتراض 7 آگسٹ تک داخل کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر وسیم احمد مہر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لیبر کالونی کے 581 فلیٹس مزدوروں کو الاٹ کیئے گئے ہیں، عدالت کے حکم پر 14 جولائی تک کارروائی کرکے 58 فلیٹس سے قبضے واگزار کروائے ہیں مزید فلیٹس پر قبضے ختم کرانے کیلئے کارروائی کی جائے گی