November 17, 2026

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی دوبارہ انٹرویوز کر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز تعینات کرنے کی ہدایت. سرکاری ہسپتالوں کے لئے سی ایم ہیلتھ ویجی لینس

20250714_190353

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی دوبارہ انٹرویوز کر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز تعینات کرنے کی ہدایت. سرکاری ہسپتالوں کے لئے سی ایم ہیلتھ ویجی لینس سکواڈ ”ڈاکٹر، فارماسسٹ، بائیو میڈیکل انجینئر، بجٹ اینڈ اکاؤنٹ آفیسر اور ڈیٹا ایکسپرٹس” پر مشتمل سکواڈ قائم کرنے کی منظوری

ہیلتھ اینڈ پاپولیشن میں ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور مریم نواز ہیلتھ کلینکس کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ قائم کرنے کی منظوری. پنجاب کے ہسپتالوں میں گیسٹرنٹالوجی سروسز شروع کرنے کا فیصلہ اور گیسٹرنٹالوجی سنٹر سروسز ہسپتال میں بنایا جائے گا.

ہسپتالوں میں ‘فری میڈیسن اناؤنسمنٹ’ مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت اور اناؤنسمنٹ نہ کروانے پر کارروائی کا حکم. ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں کیتھ لیب قائم کرنے کی منظوری اور دسمبر تک سروسز کے آغاز کا ہدف مقرر

وزیراعلیٰ پنجاب کا دوردراز علاقوں میں تعینات ڈاکٹرز کی رہائشگاہوں میں فرنیچر وغیرہ بھی فراہم کرنے کی ہدایت

عام آدمی کے لئے سرکاری ہسپتال میں ادویات اور تمام سہولتیں مفت ہونی چاہیے. فنڈز ملنے کے باوجود کچھ ہسپتالوں میں مریضوں سے ادویات اور دیگر سامان باہر سے منگوانا تکلیف دہ امر ہے. مریم نواز شریف

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت ہیلتھ سے متعلق اہم اجلاس. اجلاس میں سیکرٹریز ہیلتھ سمیت دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی.