November 17, 2026

ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد پری مون سون کی بارش نے بلدیہ ہارون آباد کا پول کھول دیا ایڈمنسٹریٹر عابد سرور کھوکھر

20250714_190353

ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد پری مون سون کی بارش نے بلدیہ ہارون آباد کا پول کھول دیا ایڈمنسٹریٹر عابد سرور کھوکھر اور چیف آفیسر بلدیہ کی نااہلی عدم دلچسپی سے نکاسی آب کا درست طریقہ کار نا ہونے سے بارش کا پانی سڑکوں پر جھوہڑ کی صورتحال اختیار کر گیا صرف یہ نہیں سیوریج سسٹم کے گٹروں کا غلیظ پانی نے شہریوں کا ناک میں دم کر رکھا ہے ائے روز سیوریج کا پانی سڑکوں پر دریا کا منظر پیش کر رہا ہوتا ہے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں ملنے کے باوجود مسائل جوں کے توں ہیں ہارون آباد کی گنجاں اور قدیم ابادی ٹبہ نور پورہ مسجد غوثیہ اور مسجد غوثیہ کا درمیانی چوک اور گلیوں میں نمازیوں اور علاقہ مکینوں کے لئے شدید پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے علاقہ مکین مساجد کی بجائے گھروں میں نماز پڑھنے پر مجبور ہیں کئی بار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اور متلقہ حکام کی توجہ مبذول کرانے کے باوجود کوئی سنوائی نہیں ہوئی سیاسی وسماجی مذہبی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عابد سرور کھوکھر اور ڈی سی بھاولننگر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر شہر بھر میں بارش اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کروائیں