November 16, 2026

سکھر( بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے ساتھ کمیرا میں اشفاق کھوسع )عدالت نے ن لیگی رہنما عبدالقیوم قریشی کے پٹرول پمپ پر

IMG-20250715-WA0233

ت ،سکھر( بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے ساتھ کمیرا میں اشفاق کھوسع )عدالت نے ن لیگی رہنما عبدالقیوم قریشی کے پٹرول پمپ پر قبضے کے واقعے کا نوٹس لے لیا، ایڈیشنل سیشن جج سکھر نے متعلقہ افسران، بشمول ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی سکھر، میئر سکھر، ایس ایچ او سی سیکشن اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ یہ درخواست سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سکھر کے ایک معروف تاجر عبدالقیوم قریشی نے دائر کی ہے۔ یاد رہے کہ درخواست میں پٹرول پمپ پر نامعلوم افراد کے قبضے کا ذکر ہے۔عدالت نے المدعی عبدالقیوم قریشی کے وکیل معروف قانون دان پیر سید سردار علی شاہ جیلانی کی جانب سے پیش کردہ دلائل سننے کے بعد پٹرول پمپ پر قبضے اور جائیداد کو پہنچنے والے نقصان کو دیکھتے ہوئے نوٹس جاری کیے ہیں۔عبدالقیوم قریشی نے اپنے بیان میں الزام لگایا کہ ان کے دفتر میں موجود 40 لاکھ روپے سے زائد رقم ابھی تک واپس نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ میونسپل اور دیگر حکام نے ان کے پٹرول پمپ کو خاصا نقصان پہنچایا ہے۔یہ واقعہ 9 جولائی 2025 کو پیش آیا، جب ایس ایم سی کے افسران نے پولیس کی مدد سے پٹرول پمپ پر قبضہ کر لیا اور جائیداد کو نقصان پہنچایا۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں اور کارکنوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے دہشت گردی کا ایک سنگین واقعہ قرار دیااورپارٹی رہنماو¿ں نے وزیراعظم، صدر، چیف جسٹس آف پاکستان، اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔