سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے ساتھ کمیرا میں اشفاق کھوسو )یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ملازمین نے مطالبات کے
سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے ساتھ کمیرا میں اشفاق کھوسو )یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ملازمین نے مطالبات کے حصول کیلئے اور کراچی میں زونل منیجر کراچی فاروق احمد شیخ کی جانب سے احتجاج کرنے والے ورکرز عبدالنبی سرکی پر فائرنگ واقعہ کے خلاف یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی مشترکہ یونین کے قائدین کے احکامات پر زونل آفیس ، ریجنل آفس ، وئیر ہاﺅس سمیت تمام دفاترکی تالابندی کر کے آل پاکستان نیشنل ورکر یونین سی بی اے کے مرکزی نائب صدر عبدالقیوم برڑو ، معظم علی پنھیار ، راشد علی مہر اور ریجنل باڈی کے فہیم احمد انصاری ، ماجد علی کھوسہ و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اورمطالبات سمیت فائرنگ واقعہ کے خلاف شدید نعریبازی کی ، مظاہرے سے خطابات کے دوران آل پاکستان نیشنل ورکر یونین سی بی اے کے مرکزی نائب صدر عبدالقیوم برڑو و دیگر کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کر رہی ہے جبکہ حکومت نے کہا تھا کہ ملازمین کو (وی ایس ایس) کے تحت رضاکارانہ پیکج دیا جائے گا لیکن افسوس پیکج کی منظوری سے پہلے ہی یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کی جا رہی ہے جو ملازمین کیساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ،انہوں نے کراچی میں احتجاج کرنے والے ورکر عبدالنبی سرکی پر زونل منیجر کراچی فاروق احمد شیخ کی جانب سے فائرنگ کرنے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افسر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر عدم انصاف پر سخت احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو جائینگے ، آل پاکستان نیشنل ورکر یونین سی بی اے کے مرکزی نائب صدر عبدالقیوم برڑو کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ اور بالا افسران کی ملازم دشمن پالیسیوں کے خلاف قائدین کے حکم پر پاکستان بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز و دفاتر کو احتجاجاًبند کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ جب تک ملازمین کو پیکج کی منظوری کا لیٹر نہیں ملتا تب تک ہمارا کام چھوڑ احتجاجی سلسلہ جاری و ساری رہے اور تمام یوٹیلیٹی اسٹورز اور دفاتر بند رہیں گے ان کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے 6 رکنی کمیٹی کے بعد 9 رکنی کمیٹی کی منظوری نہیں ملتی جس کا اجلاس 15 جولائی کو طلب کرلیا گیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پیکج میں ٹال مٹول کی گئی تو پاکستان بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین اسلام آباد ڈے چوک پر دھرنا دیں گے۔