بھارت کی ریاست آسام کے رہائشی کے لیے ایک نیا دن تھا، اور اس دن کو منانے کا طریقہ بھی کچھ منفرد تھا۔
مذکورہ شخص نے طلاق کی وجہ بھی بتا دی
بھارت کی ریاست آسام کے رہائشی کے لیے ایک نیا دن تھا، اور اس دن کو منانے کا طریقہ بھی کچھ منفرد تھا۔ مانک علی نامی آسام کے شہری نے اپنی طویل عرصے سے منتظر ”آزادی“ کو ایک انوکھے طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا۔ مانک علی نے اپنی بیوی سے قانونی طور پر علیحدہ ہونے (طلاق لینے) کے بعد دودھ سے نہا کر جشن منایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک وائرل ویڈیو میں بھارتی شہری کو اپنے گھر کے باہر، پلاسٹک کی چادر پر، دودھ کی چار بالٹیوں کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مذکورہ شخص ایک کے بعد ایک دودھ سے بھری چھوٹی بالٹی اپنے اوپر ڈال کر خوشی کا اظہار کرتا ہے۔
ویڈیو میں مانک علی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے میں آزاد ہوں۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
ویڈیو میں مانک کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ جاتی تھی۔ میں نے ہمارے خاندان کی سکونت کے لیے خاموش رہ کر اسے برداشت کیا۔
مقامی افراد کے مطابق مانک علی کی بیوی نے پہلے بھی کم از کم دو بار فرار ہو کر علیحدگی اختیار کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد دونوں نے باہمی طور پر اپنی