November 17, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

20250714_190353

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *14 جولائی 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨(1) ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، حادثات میں 19 افراد جاں بحق

🚨(2) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم! پہلی بار ایک لاکھ 36 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

🚨(3) صدر مملکت کے آرڈیننس پر دستخط، ایف سی ملک گیر فیڈرل کانسٹیبلری میں تبدیل

🚨(4) پی ٹی آئی سے اختلاف ختم نہیں کررہے، چاہتے ہیں تعلقات میں میانہ روی رکھی جائے: مولانا فضل الرحمان

🚨(5) عوام پر ایک اور پٹرول بم گرانے کی تیاری، قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ متوقع

🚨(6) قانون صرف غریب کیلئے نہیں، طاقتور پر بھی لاگو ہونا چاہیے: مریم نواز

🚨(7) چیف جسٹس کا غریب سائلین کو عدالتوں میں ریاستی خرچ پر قانونی معاونت کا اعلان

🚨(8) حیدرآباد میں کلاؤڈ برسٹ، شدید موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے

🚨(9) حیدرآباد : موسلا دھار بارش، دکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

🚨(10) محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

🚨(11) کراچی چیمبر کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا بھی ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

🚨(12) ملک گیر ہڑتال کے معاملے پر کل تاجر برادی سے ملاقات کریں گے، وزیر خزانہ

🚨(13) پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے، رانا ثنااللہ

🚨(14) پاکستان اور برطانیہ کا باہمی تجارت کے فروغ کیلئے بزنس ایڈوائزری کونسل کے قیام کا اعلان

🚨(15) وفاقی وزیر تجارت کی لندن میں لارڈ واجد خان سے ملاقات، تجارتی امور پر گفتگو

🚨(16) اڈیالہ جیل میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پولیس، رینجرز و دیگر اداروں کی تربیتی مشق

🚨(17) بی این پی نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ چیلنج کر دیا

🚨(18) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی مقدمات کی سماعت کیلئے پہلی بار کوئٹہ پہنچ گئے

🚨(19) کوہستان میگا کرپشن سکینڈل، نیب نے اعظم سواتی کو طلب کر لیا

🚨(20) پنجاب اسمبلی: اپوزیشن اراکین کی معطلی کا معاملہ، مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

🚨(21) اضافی مخصوص نشستوں پر حلف برداری، الیکشن کمیشن نے خطوط لکھ دیئے

🚨(22) غیر قانونی بھرتی کیس: صدارتی ایوارڈ یافتہ سائنسدان کا ریمانڈ منظور

🚨(23) مولانا فضل الرحمان کے بھائی کا علی امین گنڈاپور کے چیلنج کو قبول کرنے کا اعلان

🚨(24) سندھ: قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 36 پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ

🚨(25) شمالی وزیرستان: حملہ آوروں کی فائرنگ سے قبائلی رہنما محمد رحمٰن ڈرائیور سمیت جاں بحق

🚨(26) مانسہرہ: دریائےکنہار میں بہہ جانے والا سیاح 16 گھنٹے بعد زندہ حالت میں ریسکیو

🚨(27) وزیراعلیٰ پنجاب کےخلاف نازیبا زبان استعمال کرنیوالے شہری کی بازیابی کی پٹیشن پر جواب طلب

🚨(28) کراچی: شادی سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

🚨(29) اسلام آباد میں نصب کی جانے والی ہاتھوں کی یادگار پر سوشل میڈیا صارفین پریشان

🚨(30) فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 600 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار 700 روپے ہو گئی

🚨(31) سوات میں خاتون اور مرد غیرت کے نام پر قتل

🚨(32) محکمہ موسمیات کی 14 تا 17 جولائی پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

🚨(33) علی امین گنڈاپور لوٹ مار ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین بن کر سامنے آئے، عظمیٰ بخاری

🚨(34) سائبر کرائم ایجنسی کا اسلام آباد میں غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 5 غیرملکی باشندے گرفتار

🚨(35) ججز سنیارٹی کیس: عدالتی فیصلے کیخلاف مزید 2 انٹرا کورٹ اپیلیں دائر

🚨(36) سٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے اعتماد کا مظہر ہے: وزیراعظم

🚨(37) لکی مروت: پانی کے جوہڑ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر 4 بچے جاں بحق

🚨(38) حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان معاملات طے، چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر

🚨(39) چینی کی قیمت قابو میں لانے کے تمام طریقے ناکام، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی

🚨(40) نواز شریف کے قریبی ساتھی فواد حسن فواد کی چینی امپورٹ کرنے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت

🚨(41) صوبائی حکومتیں فیصلے کی روشنی میں عوام کو سستی چینی کی دستیابی یقینی بنائیں گی: وزارت غذائی تحفظ

🚨(42) نیب نے رکن کے پی اسمبلی ڈاکٹر امجد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کردی

🚨(43) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے 25 کھلاڑیوں کا پول تیار کیا ہوا ہے: سلمان علی آغا

🚨(44) بِٹ کوائن کیلئے نیا سنگ میل، پہلی بار ایک لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر کی سطح عبور کرلی

🚨(45) لاڑکانہ: جنسی_زیادتی کا شکار ذہنی معذور بچی دوران علاج دم توڑ گئی

🚨(46) ہرجانہ کیس: وزیراعظم کی لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور

🚨(47) پاکستان نے ایر_ان پر حملے کی کھل کر مذمت اور دفاعی حق کی حمایت کرتا ہے: محسن نقوی

🚨(48) خیبرپختونخوا سے 47 فیصد شہریوں کا سروے میں علی امین کو ہٹانے کا مشورہ، کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

🚨(49) پختونخوا کے عوام کی اکثریت احتجاج کیخلاف، 53 فیصد نے کسی بھی احتجاج میں جانے سے انکار کیا: سروے

🚨(50) ٹیکس بیس بڑھانا اور غریب پر ٹیکس کم کرنا اولین ترجیح ہے: وزیراعظم

🚨(51) میانوالی: دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے بھائی کی بیوہ کو دیوروں نے مالی امداد کے لالچ میں قتل کردیا

🚨(52) اجرک ہماری پہچان ہے، ایم کیو ایم کو اجرک فوبیا ہوگیا ہے: ترجمان سندھ حکومت

🚨(53) اپوزیشن کا حق تسلیم کیا، ہاؤس کی حرمت پر جو طے ہوگا لکھ کر ہوگا: اسپیکر پنجاب اسمبلی

🚨(54) شرح سود میں کمی کی گنجائش موجود ہے: وزیر خزانہ

🚨(55) ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی

🚨(56) خیبرپختونخوا میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری

🚨(57) خیبرپختونخوا: سینیٹ کی 11 نشستوں پر پولنگ 21 جولائی کو ہوگی، امیدواروں کی فہرست جاری

🚨(58) ایف سی کو ملک بھر میں کام کرنے کا اختیار مل گیا، فیڈرل فورس میں تبدیلی کا آرڈیننس جاری

🚨(59) ایشیا کپ کے بعد پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو ورلڈکپ کیلئے بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

🚨(60) لارڈز ٹیسٹ: بیٹر کے خلاف جارحانہ رویہ اپنانے پر محمد سراج پر جرمانہ عائد

🚨(61) کراچی: پولیس نے نوجوان پر تشدد کیس میں نامزد سلمان فاروقی کیخلاف مقدمہ ختم کردیا

🚨(62) مون سون ہوائیں مسلسل سندھ میں داخل ہورہی ہیں: محکمہ موسمیات

🚨(63) اسلام آباد: 2 سال کی عمر میں اغوا لڑکے کی 32 سال بعد والدین سے ملاقات، اغوا کی ساری کہانی بتادی

🚨(64) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ ساز دن، انڈیکس ایک لاکھ 36 ہزار کی سطح عبور کرگیا

🚨(65) اوکاڑہ: آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق

🚨(66) قلعہ عبداللہ: گزشتہ رات اغوا کیے جانیوالے 2 افراد کی لاشیں برآمد

🚨(67) انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کا چیف جسٹس پاکستان کو خط، پیکا ایکٹ پر تشویش کا اظہار

🚨(68) الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

🚨(69) ایر_ان سے جنگ میں نیتن یاہو نے جادو ٹونے کا سہارا لیا: ایر_انی صحافی کا دعویٰ

🚨(70) گریڈ 16 اور اوپر کے ریگولر کیے گئے ہزاروں سرکاری افسران کی اسکروٹنی شروع