اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی رینالہ خورد( ) اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کا صفائی ستھرائی اور بارشی پانی کو نکالنے کے لیے
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
رینالہ خورد( ) اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کا صفائی ستھرائی اور بارشی پانی کو نکالنے کے لیے مختلف مقامات کا دورہ، انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر بارشی پانی کو نکالنے کے لیے ستھرا پنجاب ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور انہیں بارشی پانی کے نکاس کے لیے تسلسل سے کام کرنے کی ہدایات جاری کیں، اسسٹنٹ کمشنر انملی خان نے ویلکم روڈ اور سبزی منڈی میں مشینوں کے ذریعے پانی نکالنے کی عمل کی بھی چیکنگ کی اور فوری طور پر پانی کے انخلا کے احکامات دیے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں سے عوام الناس کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے فیلڈ سٹاف محنت سے کام کرے اور نکاسی آب کے لیے نالیوں کی صفائی کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے تاکہ نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا نہ ہو سکے۔