*ملک پر مسلط طبقہ غربت ختم کر نے کی بجا ئے غر یب کو ختم کر نے پر تلا ہوا ہے*
*ملک پر مسلط طبقہ غربت ختم کر نے کی بجا ئے غر یب کو ختم کر نے پر تلا ہوا ہے*
*پیٹرولیم منصوعات و اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا سیلاب آئے گا۔*
* ایوانوں میں براجمان ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار انھیں قوم کی فلاح و بہبود سے کوئی غرض نہیں.* عوامی سروے
میلسی (محمدمختارسولگی) تحصیل میلسی کے مختلف علاقوں کے رہائیشی افرادنے حکومت کی جانب سے رواں ماہ میں دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ پیٹرولیم منصوعات ، چینی،دالیں، گھی و دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا سیلاب آئے گا ، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات و اشیاء ضروریہ میں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا ڈرون حملہ کیا، حکمران مہنگائی میں کمی، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ اور سٹاک ایکسچینج میں بہتری کے دعوے کرتے نہیں تھکتے دوسری جانب عام آدمی کی زندگی عذاب بنی ہوئی ہے، حکومت فی الفورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ،بجلی بلوں ،و ادویات کی قیمتوں میں کیا گیا خود ساشتہ اضافہ واپس لے۔ ملک پر مسلط طبقہ غربت ختم کر نے کی بجا ئے غر یب کو ختم کر نے پر تلا ہوا ہے۔ ایک طرف حکمران مہنگائی میں کمی کے جھوٹے دعوے کررہے ہیں تو دوسری جانب مسلسل پٹرولیم مصنوعات، گیس ، بجلی ،گھی،چینی سمیت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب عوام کو زندہ درگور کر دیاہے، ،عوام پہلے ہی بیروزگاری، بدامنی، بھوک و افلاس اور گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ان پر بجلی بن کر گرا دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوجاتا ہے۔ جس سے عام آدمی کا جینا مشکل ہوجائے گا۔ حکمران آئی ایم ایف کے کہنے پر غریبوں کو نشانہ بنارہے ہیں، ملک کی آدھی سے زیادہ آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، لوگ اپنی بنیادی ضروریات پوری نہیں کر سکتے، حکومت نے مہنگائی کے تمام رکارڈ توڑکرعوام سے سب کچھ چھین لیاہے۔ حکمرانوں نے قرضے لے کر خود ہڑپ کر لیے اور ادائیگی کے لیے قوم کا خون نچوڑا، غریبوں پر بے جا ٹیکسز عائد کیے گئے اور پٹرول، بجلی، گیس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر کے عوام کا جینا حرام کر دیا گیا۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حکمران اپنی مراعات کم کرتے، مفت پٹرول، بجلی اور گیس کے استعمال پر پابندی لگتی اور ملک کے وسائل عوام پر خرچ ہوتے، مگر تجربات سے ثابت ہو چکا ہے کہ اقتداری ایوانوں میں براجمان ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار انھیں قوم کی فلاح و بہبود سے کوئی غرض نہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات ، ادویات، کنسٹرکشن کا تعمیری سامان ،اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں کیا گیا حالیہ اضافہ فی الفور واپس لیکر مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔