November 16, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) سابق وائس چیئرمین بلدیہ معروف تاجر ملک محمد ریاض خلجی نے ایم این اے محمد اعجاز الحق سے خصوصی ملاقات کی اور تاجران سمیت

IMG-20250714-WA0450

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) سابق وائس چیئرمین بلدیہ معروف تاجر ملک محمد ریاض خلجی نے ایم این اے محمد اعجاز الحق سے خصوصی ملاقات کی اور تاجران سمیت شہریوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اہم معاملات پر توجہ مبذول کرائی اور ان کے حل کے لیے تجاویز اور اقدامات کی اہمیت اور افادیت اجاگر کی .تجاوزات کی زد میں آنے والے تاجران ،ریڑھی بانوں اور پھڑی والوں کے مسائل پر خاص طور پر زور دیا گیا اور ان کے لیے متبادل جگہ فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی کام کرنے کے لیے اپیل کی گئی .شہر میں سیورییج سسٹم اور سٹریٹ لائٹس کے نظام کی فوری ضرورت اور اجراء کو بھی ناگزیر قرار دیتے ہوئے اس کے لیے میگا پراجیکٹ متعارف کرانے کے لئے شہریوں کی آواز پہنچائی گئی !ایم این اے محمد اعجاز الحق نے تمام ایشوز کو شہری افادیت کے حامل قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعمیر ترقی کی سیاست ہی ان کا وژن ہے اور ہمیشہ اسی وژن کو ہی پیش نظر رکھتے ہوئے کام کیا ہے اور آئندہ بھی اسی راستے پر گامزن رہیں گے .انشاءاللہ تمام ایشوز پر توجہ دیں گے اور ہر مکمن ریلیف فراہم کیا جائے گا