5 اگست کی کال کے مقابلے میں 90 دن کا پلان کہاں سے آیا ہے؟ عالیہ حمزہ کا علی امین کے بیان پرردعمل*
*5 اگست کی کال کے مقابلے میں 90 دن کا پلان کہاں سے آیا ہے؟ عالیہ حمزہ کا علی امین کے بیان پرردعمل*
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں احتجاج کے حوالے سے اختلافات سامنے آگئے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 90 روز کی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس تحریک میں آر یا پار کریں گے، حکومت میں رہیں یا نہ رہیں ہمیں اس سے فرق نہیں پڑتا لیکن ہم ملک کے کونے کونے میں جائیں گے اور عوام کو متحرک کریں گے۔
اب پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کے بیان نے تحریک کے حوالے سے سوالات کھڑے کردیے۔ عالیہ حمزہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “کیا کوئی اس بات پر روشنی ڈالے گا؟ کہ کل یا آج، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کس لائحہ عمل کا اعلان ہوا؟
انہوں نے یہ بھی پوچھاکہ “پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟”
عالیہ حمزہ نے مزید پوچھاکہ “5 اگست کی احتجاج کی کال کے مقابلے میں 90 دن کا پلان کہاں سے آیا ہے؟ اگر آپ میں سے کسی کی نظر سے کوئی بات گزری ہو تو میری بھی رہنمائی کردیں”۔