November 16, 2026

*🔴وزیر اعظم کا ارشاد پڑھا تو جسم کانپ اٹھا، فرماتے ہیں: خدا جب پوچھے گا تم نے دنیا میں کیا کیا تو میں کہہ د وں گا کہ میں نے میرٹ پر کام کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*

IMG-20250713-WA0115

*🔴وزیر اعظم کا ارشاد پڑھا تو جسم کانپ اٹھا، فرماتے ہیں: خدا جب پوچھے گا تم نے دنیا میں کیا کیا تو میں کہہ د وں گا کہ میں نے میرٹ پر کام کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*

*آخرت کی جواب دہی کے جس تصور سے سیدنا ابوبکر صدیق اورسیدنا عمر فاروق جیسی جلیل القدر ہستیاں کانپ کانپ جاتی تھیں ، نیم خواندہ سماج کی سفاک اور مشکوک جمہوریت کے وزیر اعظم نے اپنے تئیں اس منزل کو کتنا آسان سمجھ لیا؟ خدا کی عدالت کو کیا پاکستان کی عدالت سمجھ لیا ہے؟ ان صاحب کو کوئی سمجھائے کہ خدا نے جب سوال کر لیا تو یہ ساری رعونت ایڑیوں پر پگھل جائے گی۔*

*تاریخ انسانی کا شاندار حکمران ، اس خوف سے کانپ اٹھتا تھا کہ خدا نے فرات کے کنارے پیاس سے مر گئے کسی کتے کا حساب مانگ لیا تو کیا جواب دوں گا اور یہ صاحب ہیں یہ کس رسان سے کہہ رہے ہیں کہ میں کہہ دوں گا میں نے ہر کام میرٹ پر کیا۔*

*کون سا میرٹ؟ کہاں ہے میرٹ؟ خدا کا خوف کریں ، جس دن خدا نے سوال پوچھ لیا اس روز سسکتی خلق خدا کی آہیں حکمرانوں پر قیامت ڈھا دیں گی۔*

*تماشا لگا ہوا ہے ، جو آتا ہے شعور اجتماعی کی توہین کرتا چلا جاتا ہے۔ خدا نے جب آپ سے پوچھا تو آپ کو لگ سمجھ جائے گی۔ خدا سے رحم مانگیے ۔ اقتدار کی اس رعونت کی مدت تو چار سال بھی نہیں ہوتی۔*

۔۔۔۔۔۔

*تحریر: آصف محمود*