میلسی (بیو رو چیف )میرے آفس کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں سائلین کے مسائل اور ان کےحل کیلئے فوری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں ڈی ایس پی میلسی چوہدری سعید احمد سیال
میلسی (بیو رو چیف )میرے آفس کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں سائلین کے مسائل اور ان کےحل کیلئے فوری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں ڈی ایس پی میلسی چوہدری سعید احمد سیال
تفصیل کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل میلسی چوہدری سعید احمد سیال نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آر پی او ملتان چوہدری سہیل احمد کی ہدایات اور ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی زیر نگرانی میں سائلین کے مسائل اور ان کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہوں غریب عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے اب کسی بھی مظلوم کو تھانوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں اپنے مسائل میرے پاس لے کر ائیں انشاءاللہ ان کے مسائل فوری حل کیے جائیں گے مظلوم کیساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کروں گا کسی مظلوم کو مسائل کے حل کیلئے سفارش کی ضرورت نہیں پڑے گی انشاءاللہ جب تک سرکل میلسی میں تعینات ہوں جرائم کا خاتمہ اور سرکل میلسی کو فری کرائم بنا کر رہوں گا سرکل میلسی سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے تھانوں میں بغیر رشوت اور بغیر کسی سفارش کے مظلوم کو انصاف فراہم کرنا ہمارے آفیسرز کی ذمہ داری ہے اور انشاءاللہ تمام تھانوں سے ٹاؤٹ مافیا کا صفایا بھی میرے فرائض کا اہم حصہ ہے انشاءاللہ بہت جلد تھانوں سے ٹاؤٹ مافیا کا صفایا ہوگا تاکہ غریب عوام ان لیٹوروں سے محفوظ رہے اور اپنے مسائل پولیس اسٹیشن میں موجود آفیسر سے ڈائریکٹ حل کروائیں اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ مترو چوہدری اشرف ظہور ، صحافی زاہد علی ملک، محمد اقبال ایڈوکیٹ و دیگر بھی موجود تھے