وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ
بہاولنگر ()
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ بارش سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران نکاسی آب کے نظام، ڈسپوزل اسٹیشنز، اور نشیبی علاقوں میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ سڑکوں، گلیوں اور محلوں سے برساتی پانی کی جلد از جلد نکاسی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت بھی جاری کی۔