بدنامِ زمانہ منشیات فروش ثنا جٹی کو شورکوٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران رنگے
بدنامِ زمانہ منشیات فروش ثنا جٹی کو شورکوٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ڈی پی او جھنگ کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی اسد اللہ کھوکھر اور چوکی انچارج ثنا اللہ کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے منشیات کی بھاری مقدار بھی برآمد کی گئی ہے، جو مقامی سطح پر فروخت کے لیے تیار کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ثنا جٹی کے خلاف پہلے بھی کئی سنگین مقدمات درج تھے اور وہ ایک عرصے سے پولیس کو مطلوب تھی۔عوامی حلقوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے شورکوٹ پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا…