🛑 *11 جولائی 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🛑 *11 جولائی 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨(1) بلوچستان: دہشت گردوں نے سرہ ڈاکئی میں 9 معصوم شہریوں کو اغوا کے بعد قتل کر دیا، نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ
🚨(2) صدر، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت
🚨(3) بلوچستان واقعہ: والد کے انتقال کی اطلاع پر گھر آنے والے 2 بھائی بھی مقتولین میں شامل
🚨(4) سانحہ سرہ ڈاکئی، باپ کا جنازہ اٹھانے جا رہے تھے، بیٹے خود کفن میں لپٹے پہنچ گئے
🚨(5) اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں تدفین کر دی گئی
🚨(6) بیٹی کے ساتھ جو ہوا، اس کا حساب اللہ لے گا۔ حمیرا کے والد اصغر علی کی گفتگو
🚨(7) ماڈل حمیرا اصغر کی موت 8 سے 10 ماہ قبل ہوئی، ناخن ہڈی سے الگ جبکہ چہرہ ناقابل شناخت تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ
🚨(8) ایسے شواہد نہیں ملے کہ حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا ہو: ڈی آئی جی ساؤتھ
🚨(9) میڈیا نے ہمارا ٹرائل کیا، مالک مکان سے متعلق کوئی سوالات نہ اٹھائے، بھائی حمیرا اصغر
🚨(10) اداکارہ حمیرا اصغر کی دوست فیشن ڈیزائنر در شہوار نے اداکارہ کا آخری آڈیو پیغام سنا دیا
🚨(11) نعمان اعجاز کا حمیرا اصغر کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیے جانے پر اظہارِ افسوس
🚨(12) حمیرا اصغر جیسی نیک لڑکی نہیں دیکھی، حمیرا کے والدین شوبز میں کام کے فیصلے سے خوش نہیں تھے: چچا محمد علی کا بیان
🚨(13) باجوڑ: مولانا خان زیب کے قتل سے متعلق رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو ارسال
🚨(14) اے این پی کے مقتول رہنما مولانا خانزیب کی نماز جنازہ ناواگی میں ادا، ہر آنکھ اشک بار اور فضا سوگوار رہی
🚨(15) باجوڑ؛ اے این پی رہنما مولانا خان زیب کے قتل کا مقدمہ درج، تحقیقات جاری
🚨(16) عسکری سطح پر سیزفائر برقرار، بھارتی سیاسی قیادت کو شکست ہضم نہیں ہو رہی: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
🚨(17) چیف جسٹس کی سربراہی میں اجلاس، لاپتا افراد کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے اور گہری تشویش کا اظہار
🚨(18) فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تنظیم نو کی تیاری مکمل، دائرکار پورے ملک میں پھیلانے کا فیصلہ
🚨(19) اسلام آباد: ایف آئی اے کی کارروائی، بدعنوانی اور کرپشن میں ملوث 2 اہلکار گرفتار
🚨(20) وزیراعظم کی وزارتوں کی کارکردگی بڑھانے کیلئے ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت
🚨(21) نا اہلی ریفرنس: 26 معطل ارکان کی سپیکر سے ملاقات، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
🚨(22) سینیٹ الیکشن سے متعلق مولانا سے کسی جماعت نے رابطہ نہیں کیا : ترجمان جے یو آئی
🚨(23) اسحاق ڈار کی کمبوڈیائی ہم منصب سے ملاقات، تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
🚨(24) ایشیا ہاکی کپ: پاکستان کا قومی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
🚨(25) سیاسی لیڈرشپ نے عوام کے بجائے اپنے حالات بہتر کیے: شاہد خاقان
🚨(26) ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں فلڈ بارے الرٹ جاری
🚨(27) خضدار: 3 افراد ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے
🚨(28) پاک بحریہ نے 13 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) 11 افسران کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا
🚨(29) امریکا نے بھارت پر 10 فیصد ٹیرف لگا دیا، مودی سرکار کو ٹرمپ کا زبردست جھٹکا
🚨(30) ملک بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی نئی گریڈنگ پالیسی مزید ایک سال کے لیے موخر
🚨(31) عدالت عظمیٰ آزاد کشمیر کے حکم پر سیشن جج راجہ امتیاز ملازمت سے برطرف
🚨(32) نمبرز پورے ہونے پر تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے: فیصل کریم کنڈی
🚨(33) فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 2 ہزار 300 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہو گیا
🚨(34) سانحہ سوات کے ورثاء میں امدادی چیکس تقسیم کر دیے گئے
🚨(35) بلوچستان کا مسئلہ بندوق کے بجائے سیاسی طور پر حل کرنا ہوگا: عبدالمالک بلوچ
🚨(36) ریلوے کا تمام گیسٹ ہاؤسز کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ، 40 اسٹیشنز پر مفت وائی فائی ملے گا
🚨(37) نجی ایئر لائن کا کمال، کراچی کے مسافر کو جدہ پہنچا دیا
🚨(38) اسلام آباد: مطیع اللہ جان اور اسد طور کے یوٹیوب چینل کی بندش کا حکم معطل
🚨(39) پاکستان میں اسٹار لنک سروس کے آغاز کی تیاریاں، ایلون مسک کی تقریب میں شرکت متوقع
🚨(40) منی لانڈرنگ کیس: چالان جمع نہ ہو سکا، پرویز الٰہی کی حاضری معافی منظور
🚨(41) ایمان قتل کیس: ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
🚨(42) اندراجِ مقدمہ سے انکار یا تاخیر نہیں کی جا سکتی: سپریم کورٹ
🚨(43) لیاری: عمارت گرنے کے مقدمے میں 9 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
🚨(44) کھارادر میں انتہائی خستہ حال 5 منزلہ عمارت خالی کرالی گئی، چھ خاندان سڑک پر آگئے
🚨(45) نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود، عمر چیمہ، محمود الرشید کی ضمانت کی درخواست خارج
🚨(46) کراچی: پولیس اور رینجرز اہلکار کی لڑائی کے دوران ایک دوسرے پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق
🚨(47) رینجرز اہلکار نعمان زخمی ہوگیا، جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت وسیم اختر کے نام سے ہوئی ہے: پولیس
🚨(48) بانی ایم کیو ایم الطاف حسین شدید علیل، لندن کے مقامی اسپتال میں زیر علاج
🚨(49) دریائے سوات واقعہ: انکوائری میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیو1122 ذمہ دار قرار
🚨(50) کے پی حکومت نے نئی اسامیوں کی تخلیق اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگادی
🚨(51) کراچی چیمبر کی حمایت؛ 19 جولائی کو جوڑیا بازار بند رکھنے کا اعلان
🚨(52) پاکستان اور روس نے کراچی میں اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے پروٹوکول پر دستخط کر دیے
🚨(53) مولانا فضل الرحمان سے پی پی وفد کی ملاقات، سینیٹ الیکشن ملکر لڑنے پر حکمت عملی طے ہونے کا امکان
🚨(54) ملک میں چینی مزید مہنگی، فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی
🚨(55) 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے پہلا باضابطہ ٹینڈر جاری
🚨(56) ترکیے کیخلاف لڑنے والے کرد جنگجوؤں کا علامتی طور پر اسلحہ جلا کر مسلح جدوجہد کے خاتمے کا اعلان
🚨(57) انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان ملائیشیا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا
🚨(58) ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس پر سوالیہ نشان لگ گیا، بھارت نئی چالیں چلنے لگا
🚨(59) ایر_ان نے امریکا سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی
🚨(60) ٹرمپ نے کینیڈا پر 35 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کردیا
🚨(61) فلس_طینی کارکن محمود خلیل کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
🚨(62) 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی سمیت 3 پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت خارج
🚨(63) گنڈاپور ارکان پنجاب اسمبلی کیلئے میدان میں آگئے، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی
🚨(64) ویڈیو: کپل شرما کے کینیڈا میں کھولے گئے نئے کیفے پر فائرنگ، وجہ سامنے آگئی
🚨(65) ٹی ٹوئنٹی میں آئرش فاسٹ بولر کا کارنامہ، 5 گیندوں پر 5 وکٹیں لے لیں
🚨(66) بھارت سے ملٹری ٹو ملٹری سیز فائر ٹھیک چل رہا ہے مگر بھارتی سیاسی قیادت کو یہ ہضم نہیں ہورہا: اسحاق ڈار
🚨(67) بھارت کی خاتون ٹینس کھلاڑی کو باپ نے طعنوں سے تنگ آکر قتل کردیا
🚨(68) لیاری واقعہ: پولیس رپورٹ میں 6 ایس بی سی اے افسران سمیت 14 افراد قصور وار قرار
🚨(69) کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ ہفتے بارشوں کی پیشگوئی
🚨(70) کے پی سینیٹ انتخابات: مشال یوسفزئی ٹکٹ کیلئے متحرک، بیرسٹر گوہر سے رابطہ کرلیا
🚨(71) عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنے کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا
🚨(72) وسطی کرم میں پک اپ کھائی میں جاگری،7 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی
🚨(73) عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت کی رپورٹ نہ آنے پر عدالت کا برہمی کا اظہار
🚨(74) کراچی: مون سون کے دوران گیسٹرو اور پیٹ کے مختلف امراض میں اضافہ
🚨(75) برطانیہ اور فرانس نے غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرکے واپس بھیجنے کا معاہدہ کرلیا
🚨(76) لاہور میں مون سون بارشیں کرکٹرز کی ٹریننگ میں رکاوٹ بن گئیں
🚨(77) اولمپیئن حنیف خان کا ہاکی ایشیاکپ بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ
🚨(78) پنجاب: مون سون بارشوں سے اب تک 39 اموات ہوئیں، رپورٹ جاری
🚨(79) پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین پینشن کے مکمل حقدار قرار
🚨(80) دل کی تکلیف، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر غور
🚨(81) میرپورخاص: خاتون کو ملازمت کا جھانسہ دیکر مبینہ زیا_دتی کرنیوالے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور
🚨(82) لاہور: پالتو جانوروں کو مار کر تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالی خاتون گرفتار
🚨(83) مون سون بارشوں کا تیسرا اسپیل، آج سے 17 جولائی تک پنجاب اور کے پی میں بارشیں متوقع