*لعنت کے حقدار کون لوگ* ہفتہ 11 جولائی 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*لعنت کے حقدار کون لوگ*
ہفتہ 11 جولائی 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*لعنتی پر لعنت کے فوری اثرات*
$ دعاء کی مقبولیت ختم۔
$ نیک اعمال کی قبولیت ختم۔
$ گناہوں کی فوری سزا۔
$ ملعون سے سب نعمتیں چھین کی جاتی ہیں۔
$ لعنتی کے رزق میں برکت ختم۔
$ خسارہ اور بے نوائی لعنتی سے چپکا دی جاتی ہے۔
*یہ عام انسانوں کی لعنت کے اثرات ہیں لیکن اللہ اور اس کے رسول اور ملائکہ اور سارے لعنت کرنے والوں کی لعنت بس جہنم نہیں تو اور کیا ہوگی؟*
*قرآن کے مطابق لعنت کے حقدار*
1- منکرین قرآن 2/29
2- کافرین 2/161
3- جھوٹے 3/62
4- قرآن جھٹلانے والے 4/1
5- قتل عمداً کرنے والے 4/93
6-مشرک اور شیاطین 4/117
7-طاغوت کے پجاری
8- بہکانے والے 7/138
9- اللہ پر جھوٹ گھڑنے والے 11/18
10- الزام تراش 24/7
11- تہمت لگانے والے 24/23
12- بت پرست 29/25
13_ اللہ اور اسکے
رسول کو اذیت پہنچانے والے 33/52
14-کافرین 33/64
15- شیاطین 38/78
16-ظالمین 40/52
منافق مرد و زن 52/40
*احادیث نبوی کے مطابق لعنت کے مستحقین*
حدود الله کے نفاز میں رکاوٹ ڈالنے والے پر الله کی فرشتوں کی اور سارے اھل ایمان
کی لعنت ھے اور اس کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نھیں ھوتی۔
*دلیل*
حضرت عبدالله بن عباس سے روایت ھے که رسول الله نے فرمایا جو شخص ھنگامے میں مارا جاۓ یا تیروں اور کوڑوں کی مار سے مارا جاۓ خواه پتھر سے یا کوڑے سے یا لاٹھی سے مارا جاۓ اس کی دیت قتل خطا کی دیت ھوگی اور جو قصدا مارا جاۓ تو اس پر قصاص لازم ھو گا جو قصاص کو روکے اس پر الله کی فرشتوں کی اور سب لوگوں کی لعنت ھے اس کا کوئ فرض یا نفل قبول نھیں کیا جاۓ گا (رواه نسائی)
انسانوں کی لعنت کی سزائیں اتنی سخت ہیں اور اللہ تعالی اور اسکے رسول اور فرشتوں کی لعنت کی سزا جہنم کے علاوہ اور کیا ہو گی؟؟؟؟
*وہ جن پر الله تعالی اور اس کے رسول ﷺ کی لعنت ہے*
حدیث قدسی: *الله پاک فرماتا ہے … جب میں کسی سے ناراض ہوتا ہوں تو اس پر لعنت بھیجتا ہوں اور میری لعنت اس کی ساتویں اولاد تک پہنچتی ہے*
(کتاب الزہد للامام احمد: 69)
*47 لوگ جن پر اللہ تعالٰی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے لعنت فرمائی۔*
1. *ماں باپ کو گالی دینے والے پر*
(احمد: 1779)
2. *باریک لباس پہننے والی پر*۔(احمد: 7063)
3. *چور پر*(بخاری:6783)
4. *سود کھانے اور کھلانے والے پر*(مسلم: 1598)
5. *رشوت لینے اور دینے والے پر*۔(ترمذی 1337)
6. *شراب پینے والے اور پلانے والے اور اس میں شامل تمام لوگوں پر*۔ (ابن ماجہ: 1174)
7. *تصویر بنانے والے پر*۔ (بخاری: 2086)
8. *ننگی تلوار لہرانے والے پر*(احمد: 19533)
9. *ابلیس مردود پر*(سورہ نساء: 118)
10. *شرک کرنے والے مردوں اور عورتوں پر*(فتح: 6)
11. *کفر کی حالت میں مرنے والوں پر*(بقرہ: 161-162)
12. *منافقوں پر* (توبہ: 68)
13. *مخنث (ہیجڑے) بننے والوں مردوں پر اور مرد بننے والی عورتوں پر*(بخاری 6834)
14. *مساجد میں قبر بنانے والوں پر*(بخاری 1330)
15. *قبروں کو سجدہ گاہ بنانے والوں پر*(بخاری 3454)
16. *الله اور اس کے رسول ﷺ کو تکلیف دینے والوں پر* (احزاب: 57)
17 .*بغیر ضرورت الله کے نام پر مانگنے والوں پر* (جامع الصغیر: 5890)
18. *الله کے نام پر نہ دینے والوں پر*(جامع الصغیر: 5890)
19. *خوشی کے وقت گانے بجانے والوں پر*۔ (صحیح الترغیب: 3527)
20. *مصیبت کے وقت چینخنے چلانے والوں پر*۔ (صحیح الترغیب: 3527)
21. *مومن کو قتل کرنے والے پر*(نساء: 93)
22.*پاک دامن عورت پر تہمت لگانے والے پر*(نور: 23)
23. *جھوٹ بولنے والوں پر* (عمران: 61)
24. *ظالموں پر* (ھود: 18)
25. *الله سے کئے گئے عہد کو توڑنے والے پر*(رعد: 25)
26. *قطع رحمی کرنے والے پر*(رعد: 25)
27. *زمین پر فساد پھیلانے والے پر*(رعد: 25)
28 *غیر الله کے نام پر ذبح کرنے والے پر*(مسلم: 3657)
29. *قرآن میں زیادتی کرنے والے پر*
(صحیح ابن حبان: 5719)
30. *تقدیر کو جھٹلانے والے پر* (صحیح ابن حبان: 5719)
31. *رسول الله ﷺ کی سنت چھوڑنے والے پر*
(صحیح ابن حبان: 5719)
32. *صحابہ کرام کو گالی دینے والے پر* (صحیحہ: 2340)
33. *غیر کی طرف نسبت کرنے والے پر*
(مسلم: 2433)
34. *اندھے کو غلط راستہ بتلانے والے پر*
(ادب المفرد: 892)
35. *جب شوہر اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلائے اور وہ آنے سے انکار کر دے تو فرشتے صبح تک اس پر لعنت بھیجتے ہیں* (بخاری 5193)
36. *جانور سے بدفعلی کرنے والے پر* (صحیحہ: 3462)
37. *لوگوں کے راستے پر گندگی پھینکنے والے پر* (طبرانی اوسط: 5422)
38. *خوبصورتی کے لیے گودنے والیوں، چہرے کے بال اکھاڑنے والیوں اور سامنے کے دانتوں کے درمیان کشادگی پیدا کرنے والیوں پر* (بخاری 5939)
39. *نقلی بال لگانے والی پر* (بخاری: 5477)
40. *جسم پر نقش بنانے والی پر*
(بخاری: 5477)
41. *ماتم اور نوحہ کرنے والی پر*
(شعب الایمان: 10160)
42. *بیشک دنیا ملعون ہے اور جو کچھ دنیا میں ہے وہ بھی ملعون ہے، سوائے اللہ کی یاد اور اس چیز کے جس کو اللہ پسند کرتا ہے،*
[ترمذی: 2322]
43. *دین میں نیا کام نکالنے والے پر*
[مسلم: 3179]
44. *بیوی سے دبر میں مباشرت کرنے والے پر* [ابو داﺅد: 2162]
45. *اہل بیت کی عزت کو پامال کرنے والے پر* [صحیح ابن حبان: 5719]
46. *مردوں کا لباس پہننے والی عورت پر اور عورتوں کا لباس پہننے والے مرد پر*
[ابو داﺅد: 4098]
47. *زکوۃ نہ دینے والے پر* [الترغیب: 1408]
*حدیث قدسی:*
الله پاک فرماتا ہے … جب میں کسی سے ناراض ہوتا ہوں تو اس پر لعنت بھیجتا ہوں اور میری لعنت اس کی ساتویں اولاد تک پہنچتی ہے
(کتاب الزہد للامام احمد: 69)
*وضاحت:*
اکثر لوگ بغیر سوچے سمجھے ایک دوسرے پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں جو کہ بذات خود ایک بہت بھاری عمل ہے۔
*یاد رہے کہ جس شخص پر لعنت بھیجی گئی اور وہ قابل لعنت نہ ہوا تو وہ لعنت بھیجنے والے پر لوٹا دی جاتی ہے*
لعنت ایک بھاری فعل ہے جس کے اثرات ملعون پر فوری واقع ہو جاتے ہیں۔
*الدعاَء*
یا اللہ تعالی ہم تیری پناہ چاہتے ہیں۔
لعنت سے اور لعنت والے اعمال سے۔
آمین یا رب العالمین۔
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333